ایمان کی آزمائش

کیا ہماری ایسا قوی(مضبوط)اور پختہ ایمان مسیح پر ہے کہ اگر اس وقت ہمارے ایمان کی آزمائش کی جائے تو ہم اپنی جان کا بھی اُس کے لئے دریغ نہ کریں گے؟ اگرچہ سوال مشکل ہے تو بھی بڑی اُمید ہے کہ بہت کہیں گے کہ ہم کوکون مسیح کی محبت سے جُدا کرے گا ؟ باقی پڑھیں

ہوشیار بلا کو دیکھ کر چُھپ جاتا ہے

ہماری زندگی کے روز مرّہ کے دُنیوی کام کاج میں خواہ وہ زمینداری ،تجارت پیشہ یا نوکری چاکری ہو ہم تجربے سے جانتے ہیں کہ بہت سی آفتیں ،دقتیں ،بلائیں ہمیں پیش آتی ہیں مگر ہم حتیٰ المقدو ر(جہاں تک ہو سکے )پیش بینی کو کام میں لاکر اُن کا مقابلہ کرتے اوربچاؤ کی صورت نکالتے اور پناہ کے انتظام کرتے ہیں مگر باقی پڑھیں

شہادت

پس جو کوئی اس ظاہری موت کے بعد زندگی چاہتا ہے اس کے واسطے یہی مناسب ہے کہ اس پر ایمان لائے جو اُس پر ایمان نہیں لاتا وہ اگرچہ جیتا ہے پر مُردہ ہے۔اور اس ظاہری موت کے بعد فی الحقیقت مُردہ ہوگا ۔ مگر جو مسیح پر ایمان لاکر زندگی پا چکا ہے وہ موت کے وقت کہہ سکتا ہے ۔ باقی پڑھیں

گنہگار لوگ تجھے پُھسلائیں

نوجوانوں کو دھوکہ دینے والی چیزیں بھی اس دنیا میں بہت نظر پڑتی ہیں ۔بسا اوقات یہ دھوکہ دلانے والی چیزیں نیکی کے لباس میں آکر دل کو لبھاتی ہیں۔ پیاری صورت میں پیش کی جاتی ہیں نفع کی صورت میں اپنا جال بچھاتی ہیں ۔آہستہ آہستہ رفتہ رفتہ اپنے قابو میں کرکے بربادی کا لقمہ بنالیتی ہیں ۔ باقی پڑھیں

ایک نورانی بادل

لفظ بیٹا سُن کر فوراً لوگوں کے دل میں جسمانی خیالات آ جاتے اور خلافِ تہذہب اور عقل باتیں کہتے اور بے ہودہ بکواس کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں ۔لیکن یہ صرف انسانی عقل کی کمزوری ہے۔الہیٰ بھید میں خُدا وند یسوع مسیح جو خُدا کا بیٹا کہلاتا ہےالہیٰ ذات کا دوسرا اقنوم ہے باقی پڑھیں

میری آنکھوں کو پھیر دے

بڑے عالم اور دانا سلیمان نے جس کا ثانی دُنیا میں نہیں ہوا اپنا تجربہ یوں ظاہر کیا ہے ۔کہ سب کچھ میری آنکھیں چاہتی ہیں میں نے ان سے باز نہیں رکھا ۔میں نے اپنے دل کو کسی طرح کی خوشی سے نہیں روکا ۔کیونکہ میرا دل میری ساری محنت سے شادمان ہوا ۔ باقی پڑھیں

کلامِ الہیٰ کا اثر

کلام سے وہ سب نقص جو اس عالمِ فانی میں ٹھوکر کھلانے والی یا دلفریب عیاں(ظاہر) ہوتی ہیں جاتے رہتے ہیں جب کوئی مریض گناہ آلودہ کلام موصوف کو پڑھتا ہے یا سُنتا اور عمل میں لاتا ہے یعنی بطور دوائی کے کھاتا ہے اور پرہیز کامل بھی کرتا ہے باقی پڑھیں

مجھے ترک کرنے والے

کتابِ حیات میں نام لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ ایماندار مسیح پر ایمان لانے کے سبب سے اُس کے ساتھ ابدی جلال میں شریک ہوں گے جیسا کہ خُداوند نے ایک دفعہ اپنے شاگردوں سے فرمایا تھا ۔کہ میں پھر آؤں گا اور تمہیں اپنے ساتھ لوں گا تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہو ۔ باقی پڑھیں

ابنِ آدم کھوئے ہوؤں کو نجات دینے آیا ہے

ایک اور بات کا ذکر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے جو یہ ہے کہ خُدا بلا امتیاز اعلیٰ اور ادنی ذات کے اور بلا تفریق بڑے اور چھوٹے کے لوگوں کو ڈھونڈتا ہے کیونکہ خُدا کو سب برابر ہیں کیونکہ لکھا ہے کہ دیکھ ساری جانیں میری ہیں(حزقی ایل ۱۸: ۴ )۔ باقی پڑھیں

بُرے کام پر سزا کا حُکم فوراً دیا نہیں جاتا

بعض لو گ اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ واہ کیا عدالت ہے کہ لوگ گناہ کرتے کرتے مرتے جائیں اور ایک جگہ جمع ہو کر سینکڑوں اور ہزاروں برسوں کے بعد اُ ن کا انصاف ہو اور اُن کی عدالت اور سزا میں اتنی تاخیر ہو ۔ باقی پڑھیں