ثمرہ اتباع محمد ثمرہ اتباع مسیح

قرآن کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ جو پیغمبر اسلام کی پیروی و اتباع کرتے ہیں اور مسلمان کہلانے پر مرتے ہیں آخر نتیجہ ان کا یہ ہے کہ ایک فتنہ جہنم میں پڑینگے اور بعد ازاں اگران میں کوئی ایسا ہوگا جو خدا سے ڈرتا ہورہا ہے تو نجات پائے گا اور نہ اسی میں جلے گا۔ باقی پڑھیں

اتفاق

ذرا اُوپر نظر اُٹھا کر قدرت کے بنائے سورج چاند کو تو دیکھو۔کیسے اپنی اپنی باری پر ہماری طرف تک رہے ہیں ۔نہ شکایت ہے نہ حسدنہ بخل(کنجوسی) ۔مکھیاں جو زہریلی ننھی ننھی جان ہیں باہمی اتفاق سے انسانوں کے لئے دن رات محنت کرنے کے بعد عمدہ اور لذیذ شہد پیدا کرتی ہیں ۔ باقی پڑھیں

زندگی میرے لئے مسیح ہے

مسیحی کی زندگی صرف مسیح کی طرف سے ہے بلکہ اُس کی برقراری اُس پر موقوف ہے۔جیسے کوئی نالہ چل نہیں سکتا جب تک اُن چشموں سے اُس میں پانی نہ بہےجن پر وہ موقوف ہے۔اسی طرح مسیحی کی زندگی کی روانی اور برقراری مسیح پر جو اُس کا سرچشمہ ہے موقوف ہے۔ باقی پڑھیں

میرے نام کے باعث

ر تمام مذاہب متفق ہو کر عیسائی مذہب کی مخالفت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اور ہر ایک مذہب کا پیرو خواہ وہ مسیحی مذہب سے واقفیت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو مسیح کا نام سُنتے ہی غضب میں آجاتا ہے ۔اور سخت سُست کہے بغیر اُس سے رہا نہیں جاتا ۔ باقی پڑھیں

زمین تیرے سبب سےلعنتی ہوئی

آدم نے شیطان کے بہکانے سے ممنوعہ پھل کھا لیا جس کے نہ کھانے کے لئے وہ پہلے آگاہی پا چُکا تھا ۔اس لئے وہ مورد سزاو عتاب (عذاب اور سزا کے لائق)کا ٹھہرا۔اور بجائے آرام و آسائش کے جس میں وہ اس وقت زندگی بسر کرتا تھا دُکھ اور تکلیف اور موت وعذاب میں گرفتار ہوگیا۔ باقی پڑھیں

تم نہیں چاہتے کہ زندگی پاؤ

بعض وقت ایسا ہوتا ہے کہ آدمی باوجود اس کے کہ ایک بات کی حقیقت سے بخوبی واقف ہے۔اور اُس کی خوبی اور عمدگی اُس پر ثابت ہو چُکی ہے اور اُس کے فائدے اس کو صاف و صریح نظر آتے ہیں تاہم اُس بات کو نہیں چاہتا۔ باقی پڑھیں

شہادت

پس جو کوئی اس ظاہری موت کے بعد زندگی چاہتا ہے اس کے واسطے یہی مناسب ہے کہ اس پر ایمان لائے جو اُس پر ایمان نہیں لاتا وہ اگرچہ جیتا ہے پر مُردہ ہے۔اور اس ظاہری موت کے بعد فی الحقیقت مُردہ ہوگا ۔ مگر جو مسیح پر ایمان لاکر زندگی پا چکا ہے وہ موت کے وقت کہہ سکتا ہے ۔ باقی پڑھیں

مجھے ترک کرنے والے

کتابِ حیات میں نام لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ ایماندار مسیح پر ایمان لانے کے سبب سے اُس کے ساتھ ابدی جلال میں شریک ہوں گے جیسا کہ خُداوند نے ایک دفعہ اپنے شاگردوں سے فرمایا تھا ۔کہ میں پھر آؤں گا اور تمہیں اپنے ساتھ لوں گا تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہو ۔ باقی پڑھیں

ابنِ آدم کھوئے ہوؤں کو نجات دینے آیا ہے

ایک اور بات کا ذکر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے جو یہ ہے کہ خُدا بلا امتیاز اعلیٰ اور ادنی ذات کے اور بلا تفریق بڑے اور چھوٹے کے لوگوں کو ڈھونڈتا ہے کیونکہ خُدا کو سب برابر ہیں کیونکہ لکھا ہے کہ دیکھ ساری جانیں میری ہیں(حزقی ایل ۱۸: ۴ )۔ باقی پڑھیں

میں اِ س لیے آیا ہوں

اے لوگوں ! تم جو تاریکی اور موت کے سایہ میں بیٹھے ہو اس جہان کے نور اور زندگی کے مالک کے پاس آؤ جوفرماتا ہے: ’’ میں آیا ہوں۔ تاکہ وہ زندگی پائیں‘‘۔ وہ تمہیں جو گناہوں ۔ اور اپنے جسم کی نا مختونی سے مردہ تھے۔ زندہ کر سکتا۔ اور تمہارے گناہ بخش سکتا ہے۔ وہ قیامت اور زندگی ہے ۔ باقی پڑھیں