ثمرہ اتباع محمد ثمرہ اتباع مسیح

قرآن کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ جو پیغمبر اسلام کی پیروی و اتباع کرتے ہیں اور مسلمان کہلانے پر مرتے ہیں آخر نتیجہ ان کا یہ ہے کہ ایک فتنہ جہنم میں پڑینگے اور بعد ازاں اگران میں کوئی ایسا ہوگا جو خدا سے ڈرتا ہورہا ہے تو نجات پائے گا اور نہ اسی میں جلے گا۔ باقی پڑھیں

شہادت

پس جو کوئی اس ظاہری موت کے بعد زندگی چاہتا ہے اس کے واسطے یہی مناسب ہے کہ اس پر ایمان لائے جو اُس پر ایمان نہیں لاتا وہ اگرچہ جیتا ہے پر مُردہ ہے۔اور اس ظاہری موت کے بعد فی الحقیقت مُردہ ہوگا ۔ مگر جو مسیح پر ایمان لاکر زندگی پا چکا ہے وہ موت کے وقت کہہ سکتا ہے ۔ باقی پڑھیں

مجھے ترک کرنے والے

کتابِ حیات میں نام لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ ایماندار مسیح پر ایمان لانے کے سبب سے اُس کے ساتھ ابدی جلال میں شریک ہوں گے جیسا کہ خُداوند نے ایک دفعہ اپنے شاگردوں سے فرمایا تھا ۔کہ میں پھر آؤں گا اور تمہیں اپنے ساتھ لوں گا تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہو ۔ باقی پڑھیں

وہ نجات پائیں

ہم مسیحیوں میں یہ دستور العمل ہے۔ کہ نئے سال کے شروع میں بماہ جنوری ایک ہفتہ برابر مختلف مقاصد و مطالب پر خدا سے دعا مانگیں۔ مثلاً اپنے گناہوں کا اقرار‘‘۔’’ خدا کی نعمتو ں کا شکریہ ‘‘۔ ’’روح القدس کی بھرپوری‘‘ ۔’’اس کے کلام کے پھیلائےجانے کی خواہش‘‘ ۔ ’’حاکموں پر برکت‘‘۔ ’’ہندو مسلمان کی نجات وغیرہ ‘‘۔ باقی پڑھیں

ہم مسیح مصلوب کی منادی کرتے ہیں

پھر یہ بھی قابل غور ہے کہ مسیح نے کیا کفر گوئی کی تھی۔ کہ جس کی پاداش میں وہ بر طبق شریعت موسویٰ واجب القتل ٹھہرایا گیا؟۔ صر ف یہ ۔ کہ ’’ اس نے اپنے تئیں خدا کا بیٹا ٹھہرایا‘‘ جس کو ہمارے محمدی بھائی بھی یہودیوں کے ہم خیال ہو کر کلمہ کفر سمجھتے ہیں۔ باقی پڑھیں

پیغمبر ِاسلام اور مغفرت

روایت ہے فرمایا حضرت نے ’’اے لوگوں توبہ کرو کہ خدا کی طرف ۔ کیونکہ میں بھی توبہ کرتاہوں ایک دن میں سو دفعہ۔ سو دفعہ توبہ کرنے کا یہ مطلب ہے کہ لفظ توبہ سو دفعہ ہو روز پڑھتا ہوں۔ پس اسی دستور پر اکثر محمدی تسبیح ہاتھ میں لے کر یا انگلیوں پر شمار کر کے سو دفعہ یا کم و بیش استغفر اللہ ربی واثواب الیہ پڑھا کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ یوں مغفرت حاصل ہوگی‘‘۔ باقی پڑھیں

اسلامی تعلیمات

یہ نکاح جس کو متعہ بھی کہتے ہیں بعض مسلمانوں میں ایک خاص وقت مقررہ تک کی شرط پر کچھ دام دے کر کیا جاتا ہے مگر بعد پوری ہونے میعاد(مدت، عرصہ) کے مرد و عورت دونوں آزاد ہو جاتے ہیں۔ اب اہل ستنی اس کو نہیں مانتے مگر شیعہ ابتک ا س کو جائز سمجھتےہیں"۔ باقی پڑھیں

اسلامی عقائد وتعلیمات پر چند سرسری ریمارکس

(فرض حج) قرآن میں لکھا ہے ’’ تحقیق صفا اور مردہ نشانیوں اللہ کی سے ہیں۔ پس جو کوئی حج کرے گھر کا یا عمرہ کرے پس نہیں گناہ اوپر اس کے یہ کہ طواف کرے بیچ ان دنوں کے اور جو کوئی خوشی سے بھلائی کرے پس تحقیق اللہ قدر دان ہی جاننے والا ‘‘ ( سورۃ البقر ۱۵۸) ۔ باقی پڑھیں

خیالات محمدی پر سرسری ریمارکس

قوم محمدی جو دُنیا کی قوموں میں ایک مہذب ۔ زکی اور فہیم قوم (عقلمند قوم)کہلاتی ہے۔ بلکہ اپنے تئیں خُدا پرست اور اہل ِکتاب میں سے بھی ایک ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ اس لئے ضرور ہے کہ اس کے خیالات و احکامات دینہ و ر واجیہ(دینی و رسمی ) سب نہیں تو بہت کچھ دوسرے اہلِ کتاب کے خیالات و احکامات کے ساتھ مطابق و متفق بھی ہوں ۔ باقی پڑھیں

ہماری زندگی

اِنسان کی زندگی میں خاص تین حالتیں ہیں یا یوں کہو کہ اِنسان کے ایام ِزندگی تین بڑے حصوں میں منقسم (تقسيم) ہیں۔ بچپن ۔ جوانی ۔ بڑھا پا ۔ ان میں سےعمر کا پہلا حصّہ والدین کی نگرانی اور اُستادوں کی سپردگی میں گزرتا ہے ۔ اور نابالغ ہو نے کی صورت میں دوسروں کی مرضی اور خواہش کے موافق چلنا پڑتا ہے باقی عمر دو حصوں کا بہت کچھ دارو مدار(انحصار) اسی پر منحصر (متعلق۔وابستہ)ہے۔ باقی پڑھیں