اےآدمی! تیرے گناہ معاف ہوئے

’’اے آدمی تیرے گناہ تجھے معاف ہوئے ‘‘(لوقا ۲۰:۵)، یہ کون ہے جس کے اس کلام پر فقیہ اور فریسی خیال کرنے لگے کہ ’’ یہ کون ہے جو کفر ( بے دينی کے ا لفاظ) بکتا ہے ‘‘؟ یہ وہی ناصری ہے باقی پڑھیں

اور اُس عورت سے کہا

ابن آدم ۔ رُو برو موجود او ر ہر دو گنہگاروں کو بخشنے کے لئے تیار ہے ۔ ایک بخشش ِالہٰی سے محروم اور دوسری مغفور و مسرور(بخشش اور خوشی) نظر آتی ہے صا حبِ خانہ اپنے معزز مہمان کے نبی اور عالمِ الغيب (غيب کا علم رکھنے والا) ہونے کےامتحان وآزمایش کی فکراور اس غمزدہ گنہگار عورت نسبت حقارت ونفرت آمیز خیالات میں مستغرق باقی پڑھیں

خلاصہ المصائیب

خلاصۃ المصائیب ميں روايت ہے کہ ايک روز محمّد صاحب حسين کے گلے کے بوسے ليتے تھے تواُنھوں نے پُوچھا اے نانا کیا باعث ہے آپ میرے گلے کو چومتے ہيں۔ حضرت روئےاور فرمایا اے فرزند میں اس لیے چومتا ہوں کہ ایک دن یہ گلا خنجر ظلم وستم سے کاٹا جائے گا حسین نےعرض کی اے نانا کس جرم وگناہ پر مجھے قتل کريں گے؟ باقی پڑھیں

انجیر کی تمثیل

جنابِ مسیح کی یہ تمثیل بطور خاص قوم یہود سے اور بطور عام مسیحیوں اور غیر مسیحیوں جملہ آدم زاد سے علاقہ رکھتی ہے۔ اگر چہ ہمارے مسیحی ناظرین نے اس تمثیل کو اکثر انجیل مقدس میں پڑھا ہو گا لیکن غیر اقوام کے فائدہ کے لئے اگر ہم اولاً تمثیل کو پورا لکھیں تو نامناسب نہ ہو گا۔ باقی پڑھیں

شاہی دعوت کا دینے والا

یہ شاہی دعوت ہے کیونکہ اس کا دینے والابادشاہوں کا بادشاہ ہے ہم اس کے الفاظ سے اچھی طرح سے واقف ہیں کیونکہ اکثر یہ الفاظ ہمارے گوش گذار ہوئے ہیں باقی پڑھیں

گناہ میں جرم اور نجاست شامل ہے

جُرم کا علاقہ تو عدل سے ہے ۔اور نجاست پاکیز گی کے خلاف ہے ۔ان دونوں باتوں پر ہر ایک گنہگار کا دل گواہی دیتا ہے ۔ضمیر شاہد ہے کہ عدل کے نزدیک تو مجرم اور خدا کی پاک نظروں میں نجس عدل الہٰی کے پورا کرنے کے لیے ہمار ا جُرم مسیح خداوند پر لگایا گیا ہے ۔ باقی پڑھیں

حنفی مسلمان

حنفی مسلمانوں کے نزدیک اور ان کی فقہ (شریعت کے علم)کی کتابوں کے روسے جو شخص حضرت محمدکا انکار کرے و ہ مرتد (اسلام سے پھیرا،منحرف)ہے اگر و ہ پھر اپنے قصور اور اس گناہ کبیرہ سے توبہ کرے تو اُس کی توبہ منظور نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ ذیل کی دو مثالوں سےثابت ہے ۔ باقی پڑھیں

سب آدمی گنہگار ہیں

یہ بات خوب ثابت ہے کہ ہم سب بنی آدم جو اس دنیا میں ہیں ضرور ضرور گنہگار اور عدالت خداوندی کے قرضدار ہیں ۔کوئی نہیں جو اس داغ سے بیداغ ہو اور صرف انسان ہو کر اس گناہ سے جو اس کی ذات میں ہے ہرگز بری نہیں ہو سکتا کیونکہ دنیا کی قدیم اور معتبر تواریخ اگر ہم ڈھونڈتے ہیں تو سوائے توریت کے جو موسیٰ نبی کی لکھی ہوئی ہے اور کوئی معلوم نہیں ہوتی اور اس سے پرانی اور کوئی تواریخ نہیں ملتی ۔ باقی پڑھیں

اصلی گناہ

اصلی گناہ اصلی صداقت سے خالی ہونے اور ساری طبیعت کی خرابی کو کہ جس کے سبب سب عملی خطائیں ظہور میں آئیں کہتے ہیں ۔ یہ وہی چشمہ ہے جو ہمارے پہلے ماں باپ آدم و حوا سے پشت در پشت بہتا ہو ا چلا آ یا اور جس کے سبب کل بنی آدم آج تک اُن کی پہلی خطا کی سزا میں گرفتار ہو کے نیک کاموں سے محروم ہیں اصلی گناہ پر غور کرنے سے تین باتیں بخوبی ظاہر ہوتی ہیں۔ باقی پڑھیں

سنگین دل

پتھر سرد بھی ہوتا ہے پتھر کو سڑک پر سے اُٹھا لو اور اپنے گرم ہاتھ اُس پر رکھو تو وہ بہت ٹھنڈا معلو م ہوگا ۔ کبھی کبھی سورج کی تیزی سے وہ گرم بھی ہو جائے برسائے میں رکھ دینے سے پھر سرد پڑ جاتا ہے اس کو اپنے جرم میں گرمی نہیں ہوتی ہے ۔ باقی پڑھیں