ہماری زندگی

اِنسان کی زندگی میں خاص تین حالتیں ہیں یا یوں کہو کہ اِنسان کے ایام ِزندگی تین بڑے حصوں میں منقسم (تقسيم) ہیں۔ بچپن ۔ جوانی ۔ بڑھا پا ۔ ان میں سےعمر کا پہلا حصّہ والدین کی نگرانی اور اُستادوں کی سپردگی میں گزرتا ہے ۔ اور نابالغ ہو نے کی صورت میں دوسروں کی مرضی اور خواہش کے موافق چلنا پڑتا ہے باقی عمر دو حصوں کا بہت کچھ دارو مدار(انحصار) اسی پر منحصر (متعلق۔وابستہ)ہے۔ باقی پڑھیں

کسی دوسرے کے وسیلہ سے نجات نہیں

ہم کو نجات کی ضرورت ہے اس واسطے کہ ہم بڑے خطر ے میں ہیں۔ بلکہ واجب الموت ۔ گناہ گار ہو کر غضبِ الہٰی کے سزاوار۔ انجیل ہم کو مسیح کے وسیلہ اس گناہ اور موت سے چھٹکارا کی خبردیتی ہے ۔ کیونکہ لکھا ہے کہ وہ ’’ آیا ہے کہ کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈھے اور بچائے ‘‘۔ ہم کو بہت چیزوں کی ضرورت ہے مگر ہماری اشد ضرورت نجات ہے ۔ بھوکے کی اشد ضرورت روٹی ۔ پیاسے کی پانی ۔ ڈوبتے ہوئے کی نکالا جانا ۔ گنہگار غضب ِالہٰی کے سزا وار کی اشد ضرورت نجات ہے۔ باقی پڑھیں

کوئی دانش مند کوئی خدا کا طالب نہیں

اس میں شک نہیں کہ انسانی خود پسند طبیعت ۔ اور فریب خورد ہ دل کو یہ بات پسند نہیں ۔ کہ وہ الہام کی ایسی آواز سُنے کہ ’’ سبھوں نے گناہ کیا ‘‘ ۔ سب کے سب بگڑے ہوئے ہیں ۔ اور کوئی نیکو کار نہیں ایک بھی نہیں لیکن خواہ کوئی ان باتوں کوقبول و پسند کرے یا نہ کرے وہ درحقیقت بہت ہی صحیح ۔ باقی پڑھیں

برکت اور لعنت کے حقدار

خُدا کی طرف سے اگر اسماعیلی برکت کا وارث ہوتا تو حضرت داؤد و جیسا خُدا کا برگزیدہ (چُنا ہوا)شخص اس کی اولا د کو بُت پرستوں کے ساتھ کر کے ان پر ایسی ایسی سخت نعمتیں نہ کرتا کیونکہ حضرت داؤد خُدا اور اس کے لوگوں کی کمال عزت کرنےوالا آدمی تھا ۔ ساؤل اگرچہ خُدا کا گنہگار اور داؤد کی جان کا دشمن بھی بن گیا تھا۔ باقی پڑھیں

جو مجھ سے اَے خداوند خداوند کہتے ہیں

یہ مضمون اس سبب سے تحریر کیا گیا ہے کہ جب بازاروں میں وعظ کیا جاتا ہے تو اکثر سامعین (سُننے والوں) نے یہ اعتراض کیا ہے۔ کہ اجی عیسائیوں کے واسطے تو حضرت عیسیٰ نے اپنی جان دے دی۔ کفارہ ہو گئے ۔ پس اب یہ جو جی چاہے سو کریں ۔ باقی پڑھیں

مسیح گنہگاروں کا کفارہ

نبیوں کے کلام میں مسیح جابجا کفارہ کے طور پر بیان ہوا ہے۔ خاص کر یسعیاہ نبی کی کتاب میں دیکھو ۵۳ باب اور اُس کی ۴۔ ۵ ۔ ۶۔ ۸ ۔ آیت اس میں یوں بیان ہے یقیناً اُس نے یعنی مسیح نے ہماری مشقتین اُ ٹھالیں۔ اور ہمارے غموں کا بو جھ اپنے اُوپر چڑھایا ۔ پر ہم نے اس کا یہ حال سمجھا ۔کہ وہ خُدا کا مارا کُوٹا اور ستایا ہوا ہے۔ باقی پڑھیں

مسیح پر ایمان لانے سے راستباز گنا جاتا ہے

مسيحی مذہب اور ديگر مذاہب دُنيا ميں يہ ايک نہايت عظيم فرق ہے۔کہ وہ گنہگار انسان کی مخلصی و نجات اور حِصولِ قربت و رضا مندی الہیٰ کو اُس کے اعمال حسنہ کا اجر و جزا نہيں ٹھہراتا۔بلکہ اُس کو صرف الہیٰ فضل و بخشش ظاہر کرتا ہے۔جبکہ ديگر مذاہب تعليم ديتے ہيں۔ باقی پڑھیں

گنہگاروں کو قبول کرتا ہے

اگرچہ خُدا وند يسوع مسيح جسم کی نسبت قوم يہود ميں سے تھا۔جو اپنی قوم کے سوا تمام آدم زاد کو گنہگار،ناپاک بلکہ مثل سگ (کُتے کی طرح)سمجھتے تھے۔مگر چونکہ وہ تمام بنی آدم کا نجات دہندہ اور سارے گنہگاروں کاخواہ يہودی ہوں يا غير قوم بچانے والا تھا۔ باقی پڑھیں