اسلامی عقائد وتعلیمات پر چند سرسری ریمارکس

(فرض حج) قرآن میں لکھا ہے ’’ تحقیق صفا اور مردہ نشانیوں اللہ کی سے ہیں۔ پس جو کوئی حج کرے گھر کا یا عمرہ کرے پس نہیں گناہ اوپر اس کے یہ کہ طواف کرے بیچ ان دنوں کے اور جو کوئی خوشی سے بھلائی کرے پس تحقیق اللہ قدر دان ہی جاننے والا ‘‘ ( سورۃ البقر ۱۵۸) ۔ باقی پڑھیں

ایک بڑا بخشندہ

کسی شخص کو اس کی محنت کی اُجر ت(مُعاوضہ) دینا بخشش نہیں ہے۔ پر بلا محنت اور کام کے کسی کو کچھ دینا بخشش(انعام، معافی) ہے۔ دنیا میں لوگوں کو ان کی ملازمت۔ خدمت اور مزدوری کا حق ملتا ہے۔ لیکن بعض صاحب دولت (دولتمند لوگ) کسی اپنے ہو شیار اور محنتی کارندے(مزدور،محنتی کام کرنے والا) کو کبھی کبھی کچھ بخشش بھی دیا کرتے ہیں۔ باقی پڑھیں

آج یہ نوشتہ

لیکن مسیح نے ان الہامی نوشتوں کو اپنے دست (ہاتھ) مبارک میں لے کر اور خود پڑھ کر ثابت کر دیا ہے کہ یہ نوشتے(تحریری سند) فی الحقیقت وہی ہیں۔ جو اس پر گواہی دیتے ہیں۔ کہ "وہ جو آنےوالا تھا یہی ہے"۔ باقی پڑھیں

وہ جو میری تعظیم کرتے ہیں۔

جس وقت سے تاریخ شروع ہوئی ۔ ہم خُد ا تعالیٰ کے اس کلام کی صداقت(سچائی) کا اظہار قوموں اور سلطنتوں کے عروج و زوال میں ایسا صا ف دیکھتے ہیں۔ کہ اس کی تفسیر و تاویل(تشريح و بيان) کی مطلق(بالکل) ضرور ت معلوم نہیں ہوتی ۔ باقی پڑھیں

جواب اشتہار واجب الاظہار مرزا قادیانی

معلوم نہیں مرزا صاحب نے حقیقی کا لفظ کہاں سے اختراع (ایجاد )کر لیا۔ انجیل شریف میں خُداوند کے بھائی تو کئی ایک مقام میں آیا ہے۔ مگر حقیقی بھائی ایک جگہ بھی مسطور(لکھا گيا) نہیں ۔ اور یہ بھی کلام الہٰی سے ظاہر ہے۔ کہ خُداوند کے بھائی ایماندار تھے ۔ چنانچہ گلتیوں ۱: ۱۹ اور ۱ کرنتھیوں ۹: ۵ سے ثابت ہے۔ البتہ شروع میں وہ ایمان نہیں لائے۔ جیسے یوحنا ۷: ۵ سے ظاہر ہے۔ باقی پڑھیں

الہام الہٰی اور الہام ارواحی

کہ الہامِ الہٰی وہ ہے۔ جو خُدا کی روح کے وسیلے سے ظاہر کیا جاتا ہے ۔ خُداوند نے خود اپنی مرضی کے موافق بعض لوگوں کو یہ کشف بخشتا تھا۔ اس میں صحت ہمیشہ لازم ہے۔ اور انسان کی بھلائی اور ترقی اس کی غرض ہے۔ وہ جن کو یہ کشف عنایت ہو ا خُدا کے نبی اور رسول کہلائے۔ باقی پڑھیں

خداوند کی روح مجھ پر ہے

مسیحیت کی منجملہ دیگر خوبیوں کے ایک بڑی خوبی یہ ہے۔ کہ وہ شروع ہی سے گرے ہوؤں کو اُٹھانے ، پستوں کو بلند کرنے ۔ اور ادناؤں کو اعلیٰ بنانے کی طرف زیادہ تر مائل و متوجہ ہوئی ہے۔ باقی پڑھیں

خدا کی حضوری

جانتے ہیں کہ خُداوند ان کو جو اس کے ہیں جانتا ہے۔ اور وہ اپنے مالک کو پہچانتے ہیں۔ اور نہ صرف یہ بلکہ ہم آپس میں بھی ایک ہی روح کے سبب اپنی روحانی حالتوں سے بالعموم ناواقف نہیں ہیں۔ اس لئے جو کچھ اس پاک اور اعلیٰ خیال کی نسبت ہم آپس میں ایک دوسرے کی ایمانی تسلی اور ترقی کے لئے بیان اور غور کریں گے۔ وہ اس کی مدد مانگ کر کریں گے۔ جس کی حضوری میں ہم سب حاضر ہیں۔ باقی پڑھیں

ذات پات اور اِس کے بد نتائج

لفظ ذات جو خصوصاً ہمارے ملک ہند میں خاص ہندو فرقوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بقول ایک بزرگ وعالم پادری صاحب کے وہ لفظ ذات نہیں ہے۔ جس کے معنی حقیقت یا ماہیت کے ہیں۔ بلکہ جات ہے۔ جس کو خاص برہمنوں نے ایجاد کیا۔ اور جس کی پابندی صرف کھانے ،پینے یا بعض کی چُھوٹ پر ٹھہرائی گئی ہے۔ ذات ِانسانی صرف ایک ہی ذات ہے۔ باقی پڑھیں

دُعا میں اگر مت کہو

بائبل میں ان برکتوں کا وعدہ صاف صاف کیا گیا ہے۔ اور میری سمجھ میں صاف ظاہر ہے کہ دینا اس کی مرضی ہے۔ اور دُعا میں اگر لگانا اس کی بے عزتی ہے۔ اور لوگوں کا اس سے نقصان ہوتا ہے۔ صاحب نے کچھ دلیلیں پیش کیں ۔ باقی پڑھیں