میں اِ س لیے آیا ہوں

اے لوگوں ! تم جو تاریکی اور موت کے سایہ میں بیٹھے ہو اس جہان کے نور اور زندگی کے مالک کے پاس آؤ جوفرماتا ہے: ’’ میں آیا ہوں۔ تاکہ وہ زندگی پائیں‘‘۔ وہ تمہیں جو گناہوں ۔ اور اپنے جسم کی نا مختونی سے مردہ تھے۔ زندہ کر سکتا۔ اور تمہارے گناہ بخش سکتا ہے۔ وہ قیامت اور زندگی ہے ۔ باقی پڑھیں

قرض دار ہوں!

خداوند خدا نے ہمارے جسموں کو ایسی حالت پر پیدا کیا ہے۔ اور ایسا ان کو بنایا ہے کہ کم سے کم دوبارروز ہم پر تقاضا رہتاہے کہ کھانے کو لاؤ۔ کوئی صورت کیوں نہ ہو۔ اس کا پیٹ بھر دو۔ دنیا کے سارے کاروبار پر غور کرنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ بادشاہ سے گدا تک، عالم سے جاہل تک، کالے سے گورے تک سب کے سب کسی نہ کسی پیشہ یا حرفت۔ کاشت یا ملازمت و دستکاری یا گداگری سے جسم کے تقاضے کو رفع کرتے ہیں۔ باقی پڑھیں

قرآن میں بیوی کو مارنے کا حکم

’’ حضرت ایوب کے زمانہ مرض میں ان کی بی بی جس کا نام رحیمہ تھا کسی کام کو گئی تھی ۔ وہاں اس کو دیر ہوگئی ۔تو حضرت ایوب نے قسم کھائی کہ اس کو سو لکڑیاں مارو ں گا جب انہیں صحت ہوئی۔ اورپھر جوانی اور تندرستی کی حالت پر آئے۔ تو چاہا کہ اپنی قسم پوری کریں۔ اس لیے یہ حکم ہوا‘‘ ۔ باقی پڑھیں

جو اس پتھر پر گِرے گا

مخالفین مسیح کےلیے یہ آیات نہایت غور طلب ہیں۔ کیونکہ اس قدوس کی مخالفت میں بہر صورت انہی کا نقصان ہے۔ یہاں پتھر سے مُراد خداوند یسوع مسیح ہے۔ جس کو معماروں (یہودیوں) نے رد کیا ۔ مگر وہی پتھر کونے کا سرا ہو گیا۔ اور یہ انسانی خواہش سے نہیں۔ بلکہ جیسا داؤد نبی نے کہا ہے باقی پڑھیں

میں حلیم ہوں

ہم نے ایک نمونہ کی ضرورت کاذکر کیا۔ جس کو پیش نظر کہہ کر۔ اور جس کے نقش قدم پر چل کر بگڑا اور گرا ہوا انسان سدھر سکے۔ اور انسانیت کے درجہ اعلیٰ پر سر فراز ہوکر قربت الہیٰ کے لائق بن سکے۔ لیکن ایسےنمونہ کی تلاش اگر آدم سے تا ایں دم جنس بشر میں کی جائے تو کوئی نہ ملے گا۔ باقی پڑھیں

حضرت یعقوب کا حاران کی طرف ہجرت

خدا ایمانداروں کو پیار کرتاہے اس نے ان کو چن لیا ہے اور ایک خدا کے وسیلہ سے جو ہماران نجات دہندہ یسوع مسیح ہے اس نے ہمارے ساتھ پھر ملاپ قائم کیا ہے۔ پر ضرور ہے کہ ہم اپنے ملاپ کو اس طور سے ثابت کریں کہ ایمانداروں کے ساتھ ملاپ رکھیں کیونکہ باقی پڑھیں

مسیح پر ایمان لانا

مسیحی مذہب اور دیگر مذاہب دنیا میں یہ ایک نہایت عظیم فرق ہے۔ کہ وہ گنہگار انسان کی مخلصی و نجات اور حصول قربت و رضامندی الہٰی کو اس کے اعمال حسنہ کا اجر و جزا نہیں ٹھہراتا۔ بلکہ ا س کو صرف الہی ٰ فضل و بخشش ظاہر کرتاہے۔ باقی پڑھیں

کوئی دوسری نیو

ایک غیر مقلدمحمدی تعلیم یافتہ نے یہ سوال کیا تھا۔ کہ اگر ’’ ہم مسیح اور محمد دونوں پر ایمان رکھیں تو کیا قباحت ہے‘‘؟ وہ شخص اسی اعتقاد پر مطمین ہے۔ اور اکثر یہ بھی کہتاہے۔ کہ ’’ میں مسیح کو سب نبیوں سے افضل و اعلی ٰ تر سمجھتا ہوں۔ لیکن باقی پڑھیں

اپنا انکار کرنا

جب مسیح نے صاف فرمایا کہ انجیل اور میرے لیے ہر طرح کے دکھ درد میں مبتلا ہونا ضروری ہے۔ تو کیا ہم خیال کر سکتے ہیں کہ وہ جو رانذن دنیا وی عیش و عشرت میں پڑ کر انجیل اور مسیح کے صلیب سے کوسوں بھاگتا ہے خداوند کا شاگرد یا منادہے؟ نہیں ۔ پس ایسے آرام سے بھی ہم کو انکار کرنا چاہے۔ باقی پڑھیں