اِسی طرح جب تُم اِن سب باتوں کو دیکھو

’’ یہ سب دیکھو ‘‘ ۔ یعنی مسیح کے آنے کی علامتیں ۔ منجملہ جن کے یہ کہ جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھیں گے۔ اور ایسے بڑے نشان اور کر امتیں (انوکھا پن)دکھائیں گے۔ کہ اگر ہو سکتا تو برگزیدوں (خُدا کے چُنے ہوئے)کو بھی گمراہ کرتے ‘‘۔ ہم آج کل اپنے ہی ملک میں کیسا صاف دیکھ رہے ہیں۔ کہ کوئی مہدی اپنے کو ظاہر کرتا ۔ تو کوئی اپنے کو مثيلِ مسیح ٹھہراتا ہے۔ باقی پڑھیں

بعض بُت پرست مخالفوں کی شہادتیں

اور اس کے جاتے ہوئے جب وہ آسمان کی طرف تک رہے تھے۔ دیکھو ۔ دو مرد سفید پوشاک پہنے ان کے پاس کھڑے تھے۔ اور کہنے لگے اے گلیلی مردو تم کیوں کھڑے آسمان کی طرف دیکھتے ہو۔ یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر اُٹھایا گیا ہے ۔ اسی طرف جس طرح تم نے اسے آسمان کو جاتے دیکھاپھر آئے گا ۔ باقی پڑھیں

مسیح ناصری ملا موسیٰ نے جس کی دی تھی خبر وہ نبی ملا

ناظرین اپنی آنکھوں کو ذرا اُوپر اُٹھائيے اور فضاء میں نیر ّاعظم (سورج )کو ملاحظہ فرمائيے کہ کسی طرح سے خدا نے ان ہزارہا ہزار بلکہ بے شمار سیاروں کے واسطے اسے مرکز قرار دیا ہے کہ سب کے سب جن میں یہ ہماری زمين بھی شامل ہے ۔ باقی پڑھیں

موسیٰ نے میرے حق میں لکھا جانتے ہوتم اس کو نہ مانا تو مجھے کب مانتے ہو تم

ہمارے خُداوند یسوع المسیح نے انجیل یوحنا ۵: ۴۶ ۔ کے مطابق یہودیوں کے رُو برو اس امر کا دعوی کیا۔ کہ موسیٰ نے میرے حق میں لکھا ہے اور اُسی کی تائید(حمايت) میں پطرس رسول نے اُن لوگوں سے جو نہایت حیران ہو کے اُس بر آمدہ کی طرف جو سلیمان کا کہلاتا ہے ۔اُن کے پاس دوڑے آئے موسیٰ کی پیشن گوئی کو اس طرح دوہرایا۔ باقی پڑھیں

عیسٰی کی انجیل

ہمس کی خانقاہ کے راہب(عيسائی عابد يا زاہد) کو بھی برٹش جائنٹ کمشنر صاحب نے ایک سر شتہ(محکمہ۔کچہری۔شعبہ ) کا خط لکھا۔ کہ آیا تمہارے یہاں کوئی شخص کسی وقت اس حالت میں خانقا ہ میں رہا۔ کہ ’’ اس کی ٹانگ ٹوٹی ہو۔ اور تم نے۔ یا تمہارے اور کسی ساتھی نے اس کی خدمت کی ہو ۔ اور اگر تمہاری خانقاہ میں کوئی ایسی کتاب ہو جس میں یسوع مسیح کی زندگی کے حالات ہوں۔ یا کوئی دوسری کتاب جو مذہب عیسوی سے تعلق رکھتی ہو ۔ اس بات کی بھی اطلاع دو۔ باقی پڑھیں

درس

تب پولس اریوپگس کے بیچ کھڑا ہو کے بولا ۔ اے اتھينے والو میں دیکھتا ہوں۔ کہ تم ہر صورت سے دیوتوں کے بڑے پوجنے والے ہو۔ ۲۲ کیونکہ میں نے سیر کرتے اور تمہارے معبودوں پر نظر کرتے ہوئے ایک قربان گاہ پائی جس پر یہ لکھا تھا۔ کہ نامعلوم خدا کے لئے پس جس کو تم بے معلوم کئے پوجتے ہو میں تم کو اُسی کی خبر دیتا ہوں ۲۳ ۔ باقی پڑھیں

یہ بھی اُس کے ساتھ تھا

ہمارے ملک ہندوستان میں سلطان اورنگ زیب محمد عالمگیر نے ایک ہندو فرقہ ست ناراین سے متوحش (نفرت کرنےوالا)ہو کر کل ہندوؤں پر اس خام خیالی سے۔ کہ یہ بھی وہی ہیں۔ اس قدر سختی روا رکھی۔ کہ آج تک ہمارے ہندو بھائی عالمگیر کو بدی کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ ؎ باقی پڑھیں

آج یہ نوشتہ تُمہارے سامنےپُورا ہوا

اُنیس سو برس کے قریب گزرتے ہیں کہ فقرہ مندرجہ عنوان شہر ناصرت کے عبادت خانہ میں بروز سبت يسوع ناصری کی زبانِ مبارک سے یُہودی جماعت ِپر ستاران (پرستش کرنے والے)کے رُوبُرو نکلا تھا۔ جس کے حق میں راقم زبور (زبور لکھنے والا)نے لکھا کہ ’’ تو حُسن میں بنی آدم سے کہیں زیادہ ہے۔ باقی پڑھیں

بت پرستوں کی دیوی

اگرچہ بت پرستوں کی دیوی دیوتا شمارمیں تینتیس(۳۳) کڑور بتلاے جاتے ہیں۔ مگر ان میں سے بہتوں کےنام اُنہیں خود معلوم نہیں۔ اَور نہ اُن کی مورت کسی صورت و شکل کی ان معبدوں(عبادت گاہ) میں پائی جاتی ہیں، حقیقت یہ ہے باقی پڑھیں