یہ شخص گنہگاروں کو قبول کرتاہے

اگرچہ خداوند یسوع مسیح جسم کی نسبت قوم ِیہود میں سے تھا ۔ جو اپنی قوم کے سوا تمام آدم زاد کو گنہگار ۔ ناپاک بلکہ مثل سگ سمجھتے تھے۔ مگر چونکہ وہ تمام نبی آدم کا نجات دہندہ ار سارے گنہگاروں کا۔ خواہ یہودی ہوں۔ یا غیر قوم ،بچانے والا تھا۔ اس نے یہودیا نہ تعصب و تنفر کے خلاف یونانیوں ، رومیوں، سامریوں، خراج گیروں ۔ اور ایسے لوگوں کے ساتھ جنہیں یہودی گنہگار سمجھتے تھے۔ باقی پڑھیں

وہ نجات پائیں

ہم مسیحیوں میں یہ دستور العمل ہے۔ کہ نئے سال کے شروع میں بماہ جنوری ایک ہفتہ برابر مختلف مقاصد و مطالب پر خدا سے دعا مانگیں۔ مثلاً اپنے گناہوں کا اقرار‘‘۔’’ خدا کی نعمتو ں کا شکریہ ‘‘۔ ’’روح القدس کی بھرپوری‘‘ ۔’’اس کے کلام کے پھیلائےجانے کی خواہش‘‘ ۔ ’’حاکموں پر برکت‘‘۔ ’’ہندو مسلمان کی نجات وغیرہ ‘‘۔ باقی پڑھیں

ہمارےلئے لڑکا

ہمارے لیے ایک لڑکا تولد ہوتا۔اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا۔ اور سلطنت اس کے کاندھے پر ہوگی۔ اور وہ اس نام سے کہلاتی ہے ۔ عجیب مشیر۔ خدائے قادر۔ ابدیت کا باپ۔ سلامتی کا شہزادہ۔ اس کی سلطنت کے اقبال او ر سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔ وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لے کر ابد تک بندوبست کرے گا۔ اور عدالت و صداقت سے اسےقیام بخشے گا ۔ رب الافواج کی غیوری یہ کرے گی(یسعیاہ ۶:۹۔۷)۔ باقی پڑھیں

ہم مسیح مصلوب کی منادی کرتے ہیں

پھر یہ بھی قابل غور ہے کہ مسیح نے کیا کفر گوئی کی تھی۔ کہ جس کی پاداش میں وہ بر طبق شریعت موسویٰ واجب القتل ٹھہرایا گیا؟۔ صر ف یہ ۔ کہ ’’ اس نے اپنے تئیں خدا کا بیٹا ٹھہرایا‘‘ جس کو ہمارے محمدی بھائی بھی یہودیوں کے ہم خیال ہو کر کلمہ کفر سمجھتے ہیں۔ باقی پڑھیں

میں حلیم ہوں

ہم نے ایک نمونہ کی ضرورت کاذکر کیا۔ جس کو پیش نظر کہہ کر۔ اور جس کے نقش قدم پر چل کر بگڑا اور گرا ہوا انسان سدھر سکے۔ اور انسانیت کے درجہ اعلیٰ پر سر فراز ہوکر قربت الہیٰ کے لائق بن سکے۔ لیکن ایسےنمونہ کی تلاش اگر آدم سے تا ایں دم جنس بشر میں کی جائے تو کوئی نہ ملے گا۔ باقی پڑھیں

حضرت یعقوب کا حاران کی طرف ہجرت

خدا ایمانداروں کو پیار کرتاہے اس نے ان کو چن لیا ہے اور ایک خدا کے وسیلہ سے جو ہماران نجات دہندہ یسوع مسیح ہے اس نے ہمارے ساتھ پھر ملاپ قائم کیا ہے۔ پر ضرور ہے کہ ہم اپنے ملاپ کو اس طور سے ثابت کریں کہ ایمانداروں کے ساتھ ملاپ رکھیں کیونکہ باقی پڑھیں

مسیح پر ایمان لانا

مسیحی مذہب اور دیگر مذاہب دنیا میں یہ ایک نہایت عظیم فرق ہے۔ کہ وہ گنہگار انسان کی مخلصی و نجات اور حصول قربت و رضامندی الہٰی کو اس کے اعمال حسنہ کا اجر و جزا نہیں ٹھہراتا۔ بلکہ ا س کو صرف الہی ٰ فضل و بخشش ظاہر کرتاہے۔ باقی پڑھیں

کوئی دوسری نیو

ایک غیر مقلدمحمدی تعلیم یافتہ نے یہ سوال کیا تھا۔ کہ اگر ’’ ہم مسیح اور محمد دونوں پر ایمان رکھیں تو کیا قباحت ہے‘‘؟ وہ شخص اسی اعتقاد پر مطمین ہے۔ اور اکثر یہ بھی کہتاہے۔ کہ ’’ میں مسیح کو سب نبیوں سے افضل و اعلی ٰ تر سمجھتا ہوں۔ لیکن باقی پڑھیں

اپنا انکار کرنا

جب مسیح نے صاف فرمایا کہ انجیل اور میرے لیے ہر طرح کے دکھ درد میں مبتلا ہونا ضروری ہے۔ تو کیا ہم خیال کر سکتے ہیں کہ وہ جو رانذن دنیا وی عیش و عشرت میں پڑ کر انجیل اور مسیح کے صلیب سے کوسوں بھاگتا ہے خداوند کا شاگرد یا منادہے؟ نہیں ۔ پس ایسے آرام سے بھی ہم کو انکار کرنا چاہے۔ باقی پڑھیں

درس

زمین کی تمام مخلوق سے اعلیٰ مخلوق آدمیوں کی سب قوم کی نسبت بتایا جاتا ہے کہ خد انے ایک ہی لہو سے بنایا۔ پس یہ خیال کہ ذات میں اونچائی اور نچائی ہے ایک اعلیٰ ہے اور دوسرا ادنیٰ ہے۔ یہ خدا کی طرف سے نہیں بلکہ آدمیوں کی بناوٹ ہے۔ باقی پڑھیں