انجیل کی قدرومنزلت

مسیح کا کلام ہمیں کان کے وسیلہ ملا اور یہاں اس کو آنکھ سے معائنہ کیا ۔دیگر حصص میں مسیح کا احوال آئینہ کا خیال ہے اور یہاں جلوہ جمال ۔اسی لئے دین عیسوی کے کل معلم اناجیل کی قدرومنزلت زیادہ کرتے رہے ہیں اور بدعتی و مخالفان دین وعیسوی بھی انہیں کتابوں کے مقدمات پر ہمیشہ حملے کرتے رہے۔ باقی پڑھیں

مسیح کے قیامتی اور جلال والے جسم کے بیان میں

وہ بدن جس کے ساتھ جنابِ مسیح مردوں میں سے جی اٹھا درحقیقت وہی بدن تھا جو صلیب پر کھینچا گیا ۔یہ بات صلیب کی میخوں اور نشانوں سے ظاہر ہوتی ہے جو اس کے بدن میں جی اٹھنے کے بعد نظر آئی تو بھی انجیل کے بیان پر غور کرنے سے صاف معلوم ہوتا ہے باقی پڑھیں

مسلمان اور ان کے با زاری واعظ

صداقت کا ایک نیچرل اصول ہے کہ خود کو سات پردوں میں سے ظاہر کر دیا کرتی ہے اور خواہ کوئی اس کی کتنی ہی مخالفت کیوں نہ کرے یہ ہمیشہ غالب آجایا کرتی ہے ۔مگر ہمارے مسلم بھائی اس بات کی سچائی سے یا تو عموماً ناواقف ہیں یا اس پر عمل کرنے کا حلف اٹھا چکے ہیں ۔ باقی پڑھیں

جنابِ مسیح کا جی اٹھنا

سارے مسیحیوں کا اعتقاد یہ ہے کہ خداوند یسوع مسیح صلیب پر کھینچا گیا مر گیا اور دفن ہوا اور تیسرے دن مردوں میں سے جی اٹھا آخری حصہ اس عقیدہ کا ایسا ہی اعتبار کے لائق ہے جیسا پہلا حصہ یعنی مسیح کا مردوں میں سے جی اٹھنا ایسا ہی پختہ دلیلوں سے ثابت کیا ہوا ہے ۔ باقی پڑھیں

جنابِ مسیح یا جنابِ محمد

یہ ایک مشہور نبوت توریت میں سے ہے جس کو بعض محمدی پڑھنے والے مقدس کلام کے اپنے نبی یعنی محمد صاحب کے حق میں گماں کرتے ہیں ان کا خیال ہے کہ حضرت موسیٰ اس مقام میں بنی اسرائیل کوفرماتےہیں کہ خداوند تیرا خدا تیر ے لیے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں سے۔ باقی پڑھیں

جہادِ قرآنی اور عدالتی انصاف

’’ مشرکوں کو جہاں پاؤ مار و جب تک کہ وہ توبہ کریں اور نماز پڑھیں اور زکوۃ دیں‘‘ (سورۃ تو بہ فاذالنسلخ وغیرہ) ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن میں چار قسم کا جہاد قرآنی ہے (۱)دفعیہ(۲)انتقام (۳)انتظام ترقی سلطنت (۴) جبراً ایمان لانے کے لیے ۔ باقی پڑھیں

تعصّب ! تعصّب ! ! تعصّب ! ! !

کیا توریت میں کہیں لکھا ہے کہ خدا پاک ہے؟ میں نے جو اب دیا کہ ہاں مولوی صاحب یہ صفت تو خدا تعالیٰ کی اور صفات سے زیادہ مقدم ہے اور جابجا توریت میں اس کا ذکر ہے ۔ باقی پڑھیں

آئینہ مصحف

رکھتا ۔بعض لوگ محض اپنی خوبصورتی اور بناؤ سنگار معلوم کرنے کو آئینہ دیکھتے ہیں اور اس پر اتراتے ہیں ،لیکن دانائی یہ ہے کہ اپنے عیب اس میں دیکھ کر ان کی اصلاح میں کوشش کی جائے ورنہ آئینہ دیکھنے سے کچھ فائدہ نہیں۔ باقی پڑھیں

اور خدا کے دہنے ہاتھ پر بیٹھا

انجیل میں ہم پڑھتے ہیں کہ خداوند صعود کے بعد خدا کے دہنے ہاتھ بیٹھا اب ہم یہ دریافت کریں گے کہ اس کا کیا مطلب ہوا ؟اتنا تو ظاہر ہے کہ یہ کلام مجازی ہے کیونکہ خدا جسم سے پاک ہے ہاتھ پیر نہیں رکھتا اور ’’دہنے ہاتھ پر بیٹھنے ‘‘سے یہ مراد ہے کہ وہ خدا کے ساتھ جلال و حکومت میں شریک ہے ۔ باقی پڑھیں

کیا ضرور ہے کہ معجزہ بھی الہام یارسالت کے ساتھ ہو

اس سوال کے مختلف جواب دیے گئے ہیں ۔بعضوں کے خیال میں یہ ہے کہ معجزہ بالکل ضرور نہیں ہے ۔لیکن بعض سو چتے ہیں کہ معجزہ نہایت ضرور ہے میرا یقین اس دوسری رائے کے ساتھ متفق ہے اور خیال کرتا ہو ں کہ معجزہ کے سواالہٰام یا رسالت قطعی ثبوت کو نہیں پہنچتا الہٰام یا رسالت سے یہاں وہ انکشاف یا مکاشفہ یا الہٰام مراد ہے ۔ باقی پڑھیں