گرنتھ اور بائبل کا مقابلہ

ہم کو آدگر نتھ سے معلوم ہوتا ہے کہ نانک صاحب ایک دانا(عقلمند) اور خُد ا پرست شخص تھے۔ انہوں نے سادھوؤں اور گرؤوں کے بہت سے بھیکہہ پہنے اور سچائی کی تلاش میں بحالت تشنگی و گرسنگی(پياس و بھوک) صحرانورد(جنگلوں ميں رہنا)ر ہے۔ اور آخر کوست گرو ہری ابن اللہ سے آگاہ ہو ئے اور بدل و جان اس کی پرستش شروع کی۔ باقی پڑھیں

اچھا چرواہا میں ہوں

اب وہ لوگ جو کہا کرتے ہیں ۔ کہ اگر مسیح خُدا ہے۔ تو اس کو ایسی کیا غرض اور ضرورت تھی ۔ کہ وہ اوروں کے بدلے دنيا میں آ کر دُکھ اُٹھائے ۔ اور صلیبی موت کو اختیار کرے ۔ گم شدہ اِنسان کی قریب الہلاکت حالت پر ۔ اور خُداوند کی محبت اور اس کے رحم و کرم پر کچھ غور و فکر کریں۔ تو معلوم ہو گا کہ مسیح کا مجسم ہو کر دُنیا میں آنا ۔ باقی پڑھیں

ہم نے سُنا بھی نہیں کہ رُوح القدس نازل ہوا ہے

یہ جواب افسس شہر کے ان شاگردوں نے پولوس رُسول کو دیا تھا۔ جب کہ وہ اُوپر کے اطراف ملک میں انجیل سُنا کر افسس میں پہنچا ۔ اور اس نے پوچھا۔ کیا تم نے جب ایمان لائے رُوح القدس پايا ؟ اگرچہ یہ لوگ کمزور ۔ اور بغیر رُوح القدس پائے ہو ئے عیسائی تھے۔ تو بھی شاگرد کہلائے کیونکہ وہ مسیح خُداوند پر ایمان رکھتے تھے۔ باقی پڑھیں

لیکن اگر خُدا کی طرف سے ہے

گملی ايل اس وقت تک نہ جانتا تھا ۔ کہ وہ ناصری جس نے ایسا بڑا دعویٰ کیا کہ ’’ راہ حق اور زندگی میں ہو ں ‘‘ وہ ہی ہے جو اسرائیل کا مخلصی و نجات دینے والا خُدا وند ہے۔ اور اسی کےنام کی منادی یہ گلیلی لوگ کرتے ہیں ۔ جو قوم کے نزدیک واجب القتل (قتل کرنے کے قابل)ٹھہرے ہیں۔ مسیحیت کو وہ ’’ تدبیر یا کام ‘‘ سمجھا ہوا تھا۔ جو خواہ اِنسان یا خُدا کی طرف سے ہو ۔ باقی پڑھیں

اے بوجھ سے دبے ہوئے

اگر کوئی شخص حق کا طالب ہو کر سوال کرے ۔کہ کس طرح نجات پاؤں گا اس کے لئے یہ اچھا اور تسلی کا جواب ہے۔ کہ اگر تو سچ مچ فضل کا محتاج اور دل کے آرام اور حیات ابدی کا آرزو مند ہے ۔ باقی پڑھیں

جو مجھ سے اَے خداوند خداوند کہتے ہیں

یہ مضمون اس سبب سے تحریر کیا گیا ہے کہ جب بازاروں میں وعظ کیا جاتا ہے تو اکثر سامعین (سُننے والوں) نے یہ اعتراض کیا ہے۔ کہ اجی عیسائیوں کے واسطے تو حضرت عیسیٰ نے اپنی جان دے دی۔ کفارہ ہو گئے ۔ پس اب یہ جو جی چاہے سو کریں ۔ باقی پڑھیں

دعا

یہ طریقہ خُداوند یسوع مسیح کی بدولت آتا ہے وہ اپنے تخت کے پاس بلاتا ہے وہ بتاتا ہے کہ کس طرح آنا اور کیا کرنا چاہیے فرض کرو ہم میں سے کسی کو کسی دنیا وی بادشاہ کے پاس جانے کا اتفاق ہو تو وہ بہت مضطرب(پريشان) ہو جائے گا اور دل میں سمجھے گا کہ میں نہیں جانتا کہ کیا کرنا اور کہنا چاہیے ۔ باقی پڑھیں

وہ جو مسکین پر ظلم کرتا ہے

خُدا پر ایمان لانا آپس کے فرائض کی ادائیگی کا سر چشمہ ہے ۔ سیلمان کی نسبت ایک بزرگ تر شخص نے یہی ہدایت اپنے اس شاگرد کو دی جو اس کی چھاتی پر تکیہ کرتا تھا۔ چنانچہ وہی یوحنا اپنے مکتوب (خط)میں لکھتا ہے۔ اور ہم نے اس سے یہ حکم پایا کہ جو کوئی خُدا سے محبت رکھتا ہے سو اپنے بھائی سے محبت رکھتا ہے ۔ باقی پڑھیں

عیسٰی کو خدا کا بیٹا کہتے ہیں

یہ سچ ہے کہ عیسائی خداوند عیسٰی مسیح کو خدا کا بیٹا کہتے اور اس کہنے پر محمدی بہت تکرار (بحث)کرتے اور لڑتے ہیں ۔ کہ جو کہے کہ مسیح خدا کا بیٹا ہے سو کافر ہے ۔ بلکہ اگر ان کو کچھ قدرت (اختيار) ہو تی جان سے بھی مارڈالنے پر آمادہ (راضی)ہیں جیسے کہ خود محمد صاحب اور ان کے خلیفوں (خليفہ کی جمع) کے زمانے میں ہوا ۔ باقی پڑھیں