ہم مسیح مصلوب کی منادی کرتے ہیں

پھر یہ بھی قابل غور ہے کہ مسیح نے کیا کفر گوئی کی تھی۔ کہ جس کی پاداش میں وہ بر طبق شریعت موسویٰ واجب القتل ٹھہرایا گیا؟۔ صر ف یہ ۔ کہ ’’ اس نے اپنے تئیں خدا کا بیٹا ٹھہرایا‘‘ جس کو ہمارے محمدی بھائی بھی یہودیوں کے ہم خیال ہو کر کلمہ کفر سمجھتے ہیں۔ باقی پڑھیں

میں حلیم ہوں

ہم نے ایک نمونہ کی ضرورت کاذکر کیا۔ جس کو پیش نظر کہہ کر۔ اور جس کے نقش قدم پر چل کر بگڑا اور گرا ہوا انسان سدھر سکے۔ اور انسانیت کے درجہ اعلیٰ پر سر فراز ہوکر قربت الہیٰ کے لائق بن سکے۔ لیکن ایسےنمونہ کی تلاش اگر آدم سے تا ایں دم جنس بشر میں کی جائے تو کوئی نہ ملے گا۔ باقی پڑھیں

حضرت یعقوب کا حاران کی طرف ہجرت

خدا ایمانداروں کو پیار کرتاہے اس نے ان کو چن لیا ہے اور ایک خدا کے وسیلہ سے جو ہماران نجات دہندہ یسوع مسیح ہے اس نے ہمارے ساتھ پھر ملاپ قائم کیا ہے۔ پر ضرور ہے کہ ہم اپنے ملاپ کو اس طور سے ثابت کریں کہ ایمانداروں کے ساتھ ملاپ رکھیں کیونکہ باقی پڑھیں

مسیح پر ایمان لانا

مسیحی مذہب اور دیگر مذاہب دنیا میں یہ ایک نہایت عظیم فرق ہے۔ کہ وہ گنہگار انسان کی مخلصی و نجات اور حصول قربت و رضامندی الہٰی کو اس کے اعمال حسنہ کا اجر و جزا نہیں ٹھہراتا۔ بلکہ ا س کو صرف الہی ٰ فضل و بخشش ظاہر کرتاہے۔ باقی پڑھیں

کوئی دوسری نیو

ایک غیر مقلدمحمدی تعلیم یافتہ نے یہ سوال کیا تھا۔ کہ اگر ’’ ہم مسیح اور محمد دونوں پر ایمان رکھیں تو کیا قباحت ہے‘‘؟ وہ شخص اسی اعتقاد پر مطمین ہے۔ اور اکثر یہ بھی کہتاہے۔ کہ ’’ میں مسیح کو سب نبیوں سے افضل و اعلی ٰ تر سمجھتا ہوں۔ لیکن باقی پڑھیں

اپنا انکار کرنا

جب مسیح نے صاف فرمایا کہ انجیل اور میرے لیے ہر طرح کے دکھ درد میں مبتلا ہونا ضروری ہے۔ تو کیا ہم خیال کر سکتے ہیں کہ وہ جو رانذن دنیا وی عیش و عشرت میں پڑ کر انجیل اور مسیح کے صلیب سے کوسوں بھاگتا ہے خداوند کا شاگرد یا منادہے؟ نہیں ۔ پس ایسے آرام سے بھی ہم کو انکار کرنا چاہے۔ باقی پڑھیں

درس

زمین کی تمام مخلوق سے اعلیٰ مخلوق آدمیوں کی سب قوم کی نسبت بتایا جاتا ہے کہ خد انے ایک ہی لہو سے بنایا۔ پس یہ خیال کہ ذات میں اونچائی اور نچائی ہے ایک اعلیٰ ہے اور دوسرا ادنیٰ ہے۔ یہ خدا کی طرف سے نہیں بلکہ آدمیوں کی بناوٹ ہے۔ باقی پڑھیں

دعا اور منت

بتداً ان کی طبیعت کا میلان دین کی طرف تھا۔ یعنی وہ متلاشی دین تھے ۔ جب ہندوستان کےلوگوں کی طرف دیکھا جاتاہے ۔ ایسے بہت کم لوگ نظر آتے ہیں جو متلاشی دین ہیں۔ بلکہ بہتوں کی زندگی بے فکری اور دنیا داری میں صرف (خرچ ) ہوتی ہے۔ باقی پڑھیں

آسمان پر اٹھایا گیا

جس لفظ کا ترجمہ یہاں پر اٹھایا گیا ہوا وہ یونانی میں اوپرپایا گیا۔ اور لوقا۵۱:۲۴میں دوسرا لفظ ہے۔ جس کا ترجمہ ہے اٹھایا گیا۔مگرافسیوں۸:۴اور یوحنا ۲۶:۶اور ۱۷:۲۰میں تیسرا لفظ ہے۔ یعنی چڑھ گیا اپنی سے پس آسمان نے دروازہ کھولا ۔ یا کسی نے اٹھا لیا۔ یا اپنی مرضی سے چڑھ گیا”۔ باقی پڑھیں

دُعا دو دھاری تلوار

مجھے کامل یقین ہے۔ کہ جو لوگ عقل اور علم پر زیادہ بھروسہ رکھتے ہیں میری اس سرگذشت کو سن کر ہنسے گے۔ لیکن مسیحی ایمانداروں کے نزدیک یہ بات ناممکنات سے نہیں ہوگی ۔ کیونکہ اکثر کئی ایک واقعات ان کے تجربہ سے گذرے ہوں گے۔ باقی پڑھیں