اگر گنہگار تجھے پُھسلائیں

نوجوانوں کو دھوکا دینے والی چیزیں بھی اس دُنیا میں بہت نظر آتی ہیں ۔ بعض اوقات یہ دھوکا دینے والی چیزیں نیکی کے لباس میں آ کر دل کو لُبھاتی ہیں ۔پیاری صورت میں پیش کی جاتی ہیں ۔نفع کی صورت میں اپنا جال بچھاتی ہیں ۔آہستہ آہستہ رفتہ رفتہ اپنے قابو میں کر کے بربادی کا لُقمہ بناتی ہیں۔ باقی پڑھیں

نئے عہد نامہ کے قلمی نسخے

چوتھی اور پانچویں صدیوں کی پُرانی قلمی جلدیں اور نئے عہد نامہ کی اب تک موجود ہیں ۔یہ کوئی تعجب(حیرانگی) کی بات نہیں ہے کہ اگرچہ رسولوں کی اصلی قلمی جلدیں اب باقی نہ رہیں ۔تو بھی دوسری قلمی جلدیں مدت دراز تک یعنی تیرہ چودہ سو برس تک بہ حفاظت تمام رکھی گئیں ۔ باقی پڑھیں

میرے نام کے باعث

ر تمام مذاہب متفق ہو کر عیسائی مذہب کی مخالفت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اور ہر ایک مذہب کا پیرو خواہ وہ مسیحی مذہب سے واقفیت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو مسیح کا نام سُنتے ہی غضب میں آجاتا ہے ۔اور سخت سُست کہے بغیر اُس سے رہا نہیں جاتا ۔ باقی پڑھیں

زمین تیرے سبب سےلعنتی ہوئی

آدم نے شیطان کے بہکانے سے ممنوعہ پھل کھا لیا جس کے نہ کھانے کے لئے وہ پہلے آگاہی پا چُکا تھا ۔اس لئے وہ مورد سزاو عتاب (عذاب اور سزا کے لائق)کا ٹھہرا۔اور بجائے آرام و آسائش کے جس میں وہ اس وقت زندگی بسر کرتا تھا دُکھ اور تکلیف اور موت وعذاب میں گرفتار ہوگیا۔ باقی پڑھیں

تم نہیں چاہتے کہ زندگی پاؤ

بعض وقت ایسا ہوتا ہے کہ آدمی باوجود اس کے کہ ایک بات کی حقیقت سے بخوبی واقف ہے۔اور اُس کی خوبی اور عمدگی اُس پر ثابت ہو چُکی ہے اور اُس کے فائدے اس کو صاف و صریح نظر آتے ہیں تاہم اُس بات کو نہیں چاہتا۔ باقی پڑھیں

بائبل اور اس کا مطالعہ

بائبل دُنیا بھر میں بلاریب (بے شک )ایک بڑی عجیب کتاب ہے۔روز بروز کوئی اور کتاب اتنے گھروں میں پڑھی نہیں جاتی اور مذہبی سرگرمی سے مطالعہ کی جاتی ہے اور نہ لوگوں پر ایسا اثر کرتی ہے ۔ باقی پڑھیں

ایمان کی آزمائش

کیا ہماری ایسا قوی(مضبوط)اور پختہ ایمان مسیح پر ہے کہ اگر اس وقت ہمارے ایمان کی آزمائش کی جائے تو ہم اپنی جان کا بھی اُس کے لئے دریغ نہ کریں گے؟ اگرچہ سوال مشکل ہے تو بھی بڑی اُمید ہے کہ بہت کہیں گے کہ ہم کوکون مسیح کی محبت سے جُدا کرے گا ؟ باقی پڑھیں

ہوشیار بلا کو دیکھ کر چُھپ جاتا ہے

ہماری زندگی کے روز مرّہ کے دُنیوی کام کاج میں خواہ وہ زمینداری ،تجارت پیشہ یا نوکری چاکری ہو ہم تجربے سے جانتے ہیں کہ بہت سی آفتیں ،دقتیں ،بلائیں ہمیں پیش آتی ہیں مگر ہم حتیٰ المقدو ر(جہاں تک ہو سکے )پیش بینی کو کام میں لاکر اُن کا مقابلہ کرتے اوربچاؤ کی صورت نکالتے اور پناہ کے انتظام کرتے ہیں مگر باقی پڑھیں

شہادت

پس جو کوئی اس ظاہری موت کے بعد زندگی چاہتا ہے اس کے واسطے یہی مناسب ہے کہ اس پر ایمان لائے جو اُس پر ایمان نہیں لاتا وہ اگرچہ جیتا ہے پر مُردہ ہے۔اور اس ظاہری موت کے بعد فی الحقیقت مُردہ ہوگا ۔ مگر جو مسیح پر ایمان لاکر زندگی پا چکا ہے وہ موت کے وقت کہہ سکتا ہے ۔ باقی پڑھیں