’’ دنیا کا نُور میں ہوں ‘‘ ۔ یہ دعویٰ ایسا بھاری ہے کہ جس کو بادی النظر (پہلی نظر) میں کسی انسان خاکی بنیان(پوشاک) کی زبان سے سنتے ہی یہ خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ مُدعی دیوانہ یا فریبی یا فریب خور دہ ہے ۔ باقی پڑھیں
ابن آدم ۔ رُو برو موجود او ر ہر دو گنہگاروں کو بخشنے کے لئے تیار ہے ۔ ایک بخشش ِالہٰی سے محروم اور دوسری مغفور و مسرور(بخشش اور خوشی) نظر آتی ہے صا حبِ خانہ اپنے معزز مہمان کے نبی اور عالمِ الغيب (غيب کا علم رکھنے والا) ہونے کےامتحان وآزمایش کی فکراور اس غمزدہ گنہگار عورت نسبت حقارت ونفرت آمیز خیالات میں مستغرق باقی پڑھیں
اگر بنظر غور دیکھا جائے تو ظاہر ی خوشیاں جن کی طرف ہر ایک انسان رغبت اور خواہش سے دیکھتا ہے اور اس کے حاصل ہونے پر نازاں و فرحاں ہوتا ہے۔ دولت ، عزت ، اولاد، عمردرازی اور تندرستی ۔ ٹھیک ہے ان کے ملنے سے دنیاوی آرام مل سکتے ہیں ۔ دولت جس انسان کے پاس ہوتی ہے وہ عمدہ مکان رہائش کے واسطے بناتا ہے، عمدہ پوشاک پہنتا اور نفیس غذا کھاتا ہے ۔ باقی پڑھیں
خلاصۃ المصائیب ميں روايت ہے کہ ايک روز محمّد صاحب حسين کے گلے کے بوسے ليتے تھے تواُنھوں نے پُوچھا اے نانا کیا باعث ہے آپ میرے گلے کو چومتے ہيں۔ حضرت روئےاور فرمایا اے فرزند میں اس لیے چومتا ہوں کہ ایک دن یہ گلا خنجر ظلم وستم سے کاٹا جائے گا حسین نےعرض کی اے نانا کس جرم وگناہ پر مجھے قتل کريں گے؟ باقی پڑھیں
جنابِ مسیح کی یہ تمثیل بطور خاص قوم یہود سے اور بطور عام مسیحیوں اور غیر مسیحیوں جملہ آدم زاد سے علاقہ رکھتی ہے۔ اگر چہ ہمارے مسیحی ناظرین نے اس تمثیل کو اکثر انجیل مقدس میں پڑھا ہو گا لیکن غیر اقوام کے فائدہ کے لئے اگر ہم اولاً تمثیل کو پورا لکھیں تو نامناسب نہ ہو گا۔ باقی پڑھیں
آنے والے زمانہ میں کسی ملنے والی چیز کے آثار کو اُمید کہتے ہیں خواہ وہ ملے خواہ نہ ملے کیونکہ دنیا با ُمید قائم ہے۔ لیکن مسیحانہ اُمید اس کے برخلاف ہے۔ یہ اُمید شرمندہ نہیں کرتی ۔ رومیوں ۵:۵ بلکہ نااُمیدی میں اُمید کے ساتھ ایمان لانے کا سبب ہے۔ باقی پڑھیں
عزیزو دوستو! یہ میری چار آنے والی انجیل وہی انجیل ہے جس کو میں نے اس حالت میں مول لیا جب کہ میں شرارت اور بے ایمانی سے انجیل کا مخالف تھا اور باوجود یکہ پیاسا تھاتو بھی نہیں چاہتا تھاکہ پانی کے پاس آؤں اور بے قیمت مول لو ں اور آب حیات مفت پیوں۔ باقی پڑھیں
شہر بو سٹن (وا قع امر یکہ ) اخبا ر زا ئن ہر لڈ نے ایک سرکلر چھٹی یو رپ اور امر یکہ کے مشہو ر عا لم فا ضل مسیحیو ں کی خدمت میں بھیج کر اور اُن سے درخوا ست کی تھی کہ ہم آپ کے نہا یت ممنو ن و مشکور ہوں گے اگر آپ ہما رے اخبا ر کے لئے اِس امر کا کہ مسیحی ہونا کیا ہے ؟ ایک مختصر اور مدلل جوا ب تحر یر فرما ئیں ۔ہم یہہ در خوا ست اِ س لئے کرتے ہیں تا کہ اگر ممکن ہو تو اِس اہم سوا ل کے صا ف اور سا دہ جواب تک پہنچ سکیں ۔ باقی پڑھیں
زمانہ حال میں سائنس کا چراغ گھر گھر روشن ہے۔علم طبیعیات کے رسالے مکتبوں میں پڑھائے جاتے ہیں ۔اس لئے ضرور نہیں کہ ہم اپنے ناظرین کو آکسیجن کی نسبت ابتدائی سبق سکھاناشروع کریں ۔ہر چند اس گیس سے ہر ایک خواندہ شخص کم وبیش واقف ہو گا۔لیکن مذکورۃ الصدر عنوان (یہاں پر دیا گیا عنوان)بہتوں کو حیرت میں ڈالے گا کہ روحانی آکسیجن سے ہماری کیا مراد ہے۔ باقی پڑھیں
پس جب ہم ایمان سے راست باز ٹھہرے تو خدا کے ساتھ اپنے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے صلح رکھیں(رومیوں ۱:۵)۔
رومیوں کے خط کی تفسیر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پولس رسول نے یہ خط کلیسائے روم کو لکھا اُس زمانہ میں شہر تمام دیگر شہروں سے اعلیٰ اور افضل ہے گویا کہ مختلف اقسام کی غیر اقوام کا مرکز بن رہا تھا رسول کی غرض یہ تھی کہ ایسے شہر کی مسیح کی طرف کھینچے جائیں باقی پڑھیں