جنگ مقدس کا خاتمہ اور امرتسر میں مسیحیوں کا اجلاس

ناظرین میں سے ہر ایک پروہ مشہورِ عالم پیشین گوئی روشن ہے۔ جو مرزا قادیانی نے مباحثہ امر تسر کے اختتام پر کی تھی کہ ’’ ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب( فریق ثانی) ۱۵ ماہ تک یعنی ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء تک بہ سرائے موت ہاویہ(جہنم) میں ڈالے جائیں گے‘‘۔ باقی پڑھیں

ایک بڑا بخشندہ

کسی شخص کو اُس کی محنت کی اُجرت دینا بخشش نہیں ہے۔ پر بلا محنت اور کام کے کسی کو کچھ دینا بخشش ہے ۔ دُنیا میں لوگوں کو اُن کی ملازمت، خدمت اور مزدوری کا حق ملتا ہے۔ باقی پڑھیں

آج یہ نوشتہ تُمہارے سامنےپُورا ہوا

اُنیس سو برس کے قریب گزرتے ہیں کہ فقرہ مندرجہ عنوان شہر ناصرت کے عبادت خانہ میں بروز سبت يسوع ناصری کی زبانِ مبارک سے یُہودی جماعت ِپر ستاران (پرستش کرنے والے)کے رُوبُرو نکلا تھا۔ جس کے حق میں راقم زبور (زبور لکھنے والا)نے لکھا کہ ’’ تو حُسن میں بنی آدم سے کہیں زیادہ ہے۔ باقی پڑھیں

ہماری پل بھر کی مصیبت

’’ہماری پل بھر کی ہلکی مصیبت کیا ہی بے نہائت اَور بھی بھاری جلال ہمارے لیےپیدا کرتی ہے۔ کہ ہم نہ اُن چیزوں کو جودیکھنے میں آتی ہیں۔ بلکہ ان چیزوں پر جو دیکھنے میں نہیں آتی وہ چند روز کی ہیں۔ اَور جو دیکھنے میں نہیں آتیں ہمیشہ کی ہیں۔ باقی پڑھیں

تیرے مردے جی اُٹھیں گے

قیامت (یعنی مردوو ں کا جی اُٹھنا ) ایک ایسا مشکل مسلہ ہے۔ کہ اگر اُس کا ثبوت کلام اُللہ سے نہ ہوتا ہے۔ تق عقل ِانسانی اُس کو محال مطلق سمجھ کر کبھی تسلیم نہ کرتی۔ اَور ہزار ہا دلائل اُس کی تردید میں پیش کر سکتی ۔ اگرچہ روح انسانی کے غیر فانی ہونے کو تواکثر اُن لوگوں نے بھی قابل الہٰام نہیں ہیں۔ کسی نہ کسی وجہ سے مان لیا ہے۔ باقی پڑھیں

تمہارے باپ کو پسند آیا

اگرچہ آسمانی و زمینی ہر دو بادشاہتوں کا حقیقی بادشاہ خدا ئے تعالیٰ ہے۔ مگر جسمانی طور سے روئے زمین پر بادشاہت کرنے کے لیے اُس نے اپنا نائب السلطنت آدم کو جسے اُس نے اپنی صورت پر پیدا کیا تھا مقرر کیا ہے۔ تاکہ وہ اُس پر بسنے والوں کا سردار ہو کر عدل و رحم گُستری (پھیلانے والا)کے ساتھ سلطنت و حکمرانی کرے۔ باقی پڑھیں

مسیح داؤد کی نسل سے

اِس ميں شک نہيں۔کہ یسوع مسیح جسم کی نسبت داؤد کی نسل سے ہوا۔مگر مقدس رُوح کی نسبت قدرت کے ساتھ اپنے جی اُٹھنے کے بعد خُدا کا بيٹا ثابت ہوا۔ليکن یہ امر بھی قابلِ لحاظ اور اُس کی الُوہیت پر دال(دلالت) ہےکہ وہ داؤد کی اصل بھی ہے۔جيسا کہ اُس نے خود فرمايا کہ ’’مجھ يسوع نے اپنے فرشتہ کو بھيجا ۔ باقی پڑھیں

کسی دوسرے سے نجات نہیں

ہم کو نجات کی ضرورت ہے۔ اِس واسطے کہ ہم بڑے خطرےميں ہيں بلکہ واجب الموت ۔گنہگار ہو کر غضب الہٰی کے سزاوار ۔انجیل ہم کو مسیح کے وسیلہ اس گناہ اور موت سے چھٹکارا کی خبر ديتی ہے۔کيونکہ لکھا ہے کہ ’’وہ آيا ہے کہ کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈھے اور بچائے‘‘۔ باقی پڑھیں

سِلامتی تم لوگوں کے لئے چھوڑے جاتا ہوں

اِس لفظ سلام يا سلامتی کا ترجمہ بعض مترجموں نے صُلح يا اطمينان کيا ہے۔ليکن اس سے مطلب ميں کچھ فرق نہيں پڑتا ۔کيونکہ اِن لفظوں کے معنی قريب قريب يکساں۔اور ايک ہی مطلب اُن سے حاصل ہوتا ہے۔ باقی پڑھیں

تمہارا دل نہ گھبرائے

خُداوند مسیح نے يہ تسلّی بخش باتيں عيدِفسح کے موقع پر شام کا کھانا کھانے کے بعد اپنے شاگردوں سے کہيں کيونکہ وہ اِس پيش خبری کو سُن کر کہ ’’ايک تم ميں سے مجھے پکڑوائے گا ‘‘اور يہ کہ ’’ميں تھوڑی دير تک تمہارے ساتھ ہوں تم مجھے ڈھونڈھوگے اور جہاں ميں جاتا ہوں تم نہيں آسکتے‘‘ باقی پڑھیں