تو ترازو میں تولا گیا

ان نہایت خوفناک الفاظ کو ایک غیر مرئی(وہ جس کو دیکھا نہ جاسکے)انسانی ہاتھ کی انگلیوں نے ظاہر ہوکر بابل کے بادشاہی محل کی دیوار کی گچ پر لکھا تھا۔جنہیں لکھنے والے ہاتھ کے سرے کو بیلشضر بن نبوکدنضر شاہ بابل نے دیکھا ۔جب کہ وہ جلسہ ِ عیش ونشاط میں برملا مئے نوشی اور اپنے باطل معبودوں کی ستائش کررہا تھا ۔اور باقی پڑھیں

کسی دوسرے سے نجات نہیں

ہم کو نجات کی ضرورت ہے۔ اِس واسطے کہ ہم بڑے خطرےميں ہيں بلکہ واجب الموت ۔گنہگار ہو کر غضب الہٰی کے سزاوار ۔انجیل ہم کو مسیح کے وسیلہ اس گناہ اور موت سے چھٹکارا کی خبر ديتی ہے۔کيونکہ لکھا ہے کہ ’’وہ آيا ہے کہ کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈھے اور بچائے‘‘۔ باقی پڑھیں

حضرت سلیمان کی زندگی

داؤد نے بنی اسرائيل پر (۴۰) برس تک سلطنت کی۔اور اُس کے بعد اُس کا بیٹا سلیمان تخت نشين ہوا۔لڑکپن کی حالت ميں وہ تخت پر بیٹھا۔ليکن اُس نے دانش اور عقلمندی بچپن ہی سے خُدا سے حاصل کی۔ اور آج تک اُس کے موافق کوئی دانا بادشاہ صفحہ دُنيا پر نہ کوئی ہوا اور نہ ہو گا۔ باقی پڑھیں

ذات کا بندھن

مسیحیوں ميں ذات کی کوئی تميز نہيں۔اور ذات جیسی کوئی امتياز کا جيسا کہ اور قوموں ميں ہے عيسائيوں ميں شروع سے ذکر نہيں۔کيونکہ ذات حقوق کو ايک محدود لوگوں کے لئے حد باندھتی ہے اور اس سے باہر جا نہيں سکتی۔ باقی پڑھیں

حضرت داؤد کی زندگی

اور بيت لحم کے يسی نامی ايک شخص کے بيٹوں ميں سے اُس کے سب سے چھوٹے بیٹے داؤد نامی کو بادشاہ ہونے کے لئے چُن ليا۔اور سموئيل قاضی کو بھيجا کہ ۔اُس کو ممسوح (مسح)کرے کہ وہ بادشاہ ہو۔اگرچہ يسّی کے سات بيٹوں ميں ۔الياب۔ابی ندب اور ساما وغيرہ بڑے خوبصورت اور جوان تھے۔ باقی پڑھیں

باپ کسی شخص کی عدالت نہیں کرتا

معلوم نہيں کہ الوہيت وابنيتِ (شانِ خُداوندی اور خُدا کا بيٹا)مسيح کے مُنکروں (انکار کرنے والے)نے انجيل يوحنا کی آيات مندرجہ بالاکے معنی ومطلب پر کبھی غور وفکر کيا ہے يا نہيں۔ جو لوگ مسیح کو ايک اولوالعزم (صاحبِ عزم)نبی سمجھتےہيں باقی پڑھیں

کام کی محبت

جس طرح ہمت اور جوش کی عدم )غير )موجودگی میں کسی کام کو انجام دینا مشکل ہے۔ا س طرح اس صفت کی غیر حاضری میں اس کو پورا کرنا غیر ممکن ہو گا۔ بچپن کا زمانہ غور کے لائق ہے۔ ہم وہ وقت یاد دلانا چاہتے ہیں ۔ جب کہ ماں باپ آپ کو سکول بھيجتے تھے ۔ مگر آپ چوری چھپے گلی کوچوں میں گولیاں کھیلنے ۔ یا پتنگ اُڑانے ۔ باقی پڑھیں

سارے آدمی نجات پائیں

اس میں شک نہیں کہ زمانہ حال میں اکثر آدمی نہ صرف یورپ و امریکہ میں بلکہ ہندوستان اور دیگر ممالک میں ایسے ملحدوبےد ین (کافر)پائے جاتے ہیں۔ جو دُنیا میں بے اُمید اوربے خُد ا ہو کر اپنی زندگی بسر کرتے۔ باقی پڑھیں

جوش

آپ ذرا سی تکلیف سے کوئی دو تین منٹ کے لئے ایک قیاسی(فرضی) ریلوے پلٹ فارم پر کھڑے ہو کر ایک ایسی ٹرین نظر سے گذاریں جس کی ساری گاڑیاں نئی اور ایک دوسری کے ساتھ قاعدے (ترتيب)کے مطابق پیوستہ(جُڑی ہوئی) ہوں۔ اور ان میں ایک عمدہ مضبوط انجن بھی لگا ہو۔ مگرایسے انجن میں بھاپ نہ ہو۔ باقی پڑھیں

بنی آدم پر نگاہ

خدائے قدوس کی نظر میں بنی آدم کی گناہ آلود ہ حالت کی نسبت یہ ایک ایسے شخص کی شہادت (گواہی )ہے۔ جو ملہم ( الہٰام رکھنے والا)ہونے کے علاوہ ۔ بحیثیت ایک بڑی قوم کا بادشاہ ہونے کے خاص و عام کے حالات و معاملات سے بخوبی واقف ۔ اورتجربہ کار تھا ۔ باقی پڑھیں