گنہگار لوگ تجھے پُھسلائیں

نوجوانوں کو دھوکہ دینے والی چیزیں بھی اس دنیا میں بہت نظر پڑتی ہیں ۔بسا اوقات یہ دھوکہ دلانے والی چیزیں نیکی کے لباس میں آکر دل کو لبھاتی ہیں۔ پیاری صورت میں پیش کی جاتی ہیں نفع کی صورت میں اپنا جال بچھاتی ہیں ۔آہستہ آہستہ رفتہ رفتہ اپنے قابو میں کرکے بربادی کا لقمہ بنالیتی ہیں ۔ باقی پڑھیں

مجھے ترک کرنے والے

کتابِ حیات میں نام لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ ایماندار مسیح پر ایمان لانے کے سبب سے اُس کے ساتھ ابدی جلال میں شریک ہوں گے جیسا کہ خُداوند نے ایک دفعہ اپنے شاگردوں سے فرمایا تھا ۔کہ میں پھر آؤں گا اور تمہیں اپنے ساتھ لوں گا تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہو ۔ باقی پڑھیں

ابنِ آدم کھوئے ہوؤں کو نجات دینے آیا ہے

ایک اور بات کا ذکر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے جو یہ ہے کہ خُدا بلا امتیاز اعلیٰ اور ادنی ذات کے اور بلا تفریق بڑے اور چھوٹے کے لوگوں کو ڈھونڈتا ہے کیونکہ خُدا کو سب برابر ہیں کیونکہ لکھا ہے کہ دیکھ ساری جانیں میری ہیں(حزقی ایل ۱۸: ۴ )۔ باقی پڑھیں

بُرے کام پر سزا کا حُکم فوراً دیا نہیں جاتا

بعض لو گ اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ واہ کیا عدالت ہے کہ لوگ گناہ کرتے کرتے مرتے جائیں اور ایک جگہ جمع ہو کر سینکڑوں اور ہزاروں برسوں کے بعد اُ ن کا انصاف ہو اور اُن کی عدالت اور سزا میں اتنی تاخیر ہو ۔ باقی پڑھیں

نفاق

ایک دانا باپ نے اپنے لڑکوں کو ایک عمدہ مثال دے کر یوں سمجھایا تھا ۔جب اُس نے دیکھا کہ اُس کے لڑکوں میں نااتفاقی اور جُدائی ہے تو اُس نے اُن کو اپنے پاس بُلایا اور کہا کہ تم میں سے ہرایک پتلی لکڑیاں جمع کر کے میرے پاس لائے اور جب وہ لائے تو اُن سے کہا ایک ایک لکڑی لے کر اُس کو توڑو اُنہوں نے بڑی آسانی سے توڑ ڈالا تو باقی پڑھیں

میں اِ س لیے آیا ہوں

اے لوگوں ! تم جو تاریکی اور موت کے سایہ میں بیٹھے ہو اس جہان کے نور اور زندگی کے مالک کے پاس آؤ جوفرماتا ہے: ’’ میں آیا ہوں۔ تاکہ وہ زندگی پائیں‘‘۔ وہ تمہیں جو گناہوں ۔ اور اپنے جسم کی نا مختونی سے مردہ تھے۔ زندہ کر سکتا۔ اور تمہارے گناہ بخش سکتا ہے۔ وہ قیامت اور زندگی ہے ۔ باقی پڑھیں

شکر گذاری

اگرچہ اہلِ یورپ مثل دیگر علوم و فنون و صفات میں شکر گزاری میں بھی ہم سے ہزار ہا فرسنگ بڑ ھے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جیسا کہ وہ لوگ جن کو کبھی انگریزوں سے ملنے جلنے کا اتفاق پڑا ہے بخوبی واقف ہیں۔ کہ ان کی زبان میں مقررہ ’’ تھینک یو Thank You ‘‘ یا ’’ تھینکس Thanks ‘‘ یا ’’ مینی مینی تھینکسMany Many Thanks باقی پڑھیں

قرآن میں بیوی کو مارنے کا حکم

’’ حضرت ایوب کے زمانہ مرض میں ان کی بی بی جس کا نام رحیمہ تھا کسی کام کو گئی تھی ۔ وہاں اس کو دیر ہوگئی ۔تو حضرت ایوب نے قسم کھائی کہ اس کو سو لکڑیاں مارو ں گا جب انہیں صحت ہوئی۔ اورپھر جوانی اور تندرستی کی حالت پر آئے۔ تو چاہا کہ اپنی قسم پوری کریں۔ اس لیے یہ حکم ہوا‘‘ ۔ باقی پڑھیں

جو اس پتھر پر گِرے گا

مخالفین مسیح کےلیے یہ آیات نہایت غور طلب ہیں۔ کیونکہ اس قدوس کی مخالفت میں بہر صورت انہی کا نقصان ہے۔ یہاں پتھر سے مُراد خداوند یسوع مسیح ہے۔ جس کو معماروں (یہودیوں) نے رد کیا ۔ مگر وہی پتھر کونے کا سرا ہو گیا۔ اور یہ انسانی خواہش سے نہیں۔ بلکہ جیسا داؤد نبی نے کہا ہے باقی پڑھیں