اصل خوشی کیا ہے؟

اگر بنظر غور دیکھا جائے تو ظاہر ی خوشیاں جن کی طرف ہر ایک انسان رغبت اور خواہش سے دیکھتا ہے اور اس کے حاصل ہونے پر نازاں و فرحاں ہوتا ہے۔ دولت ، عزت ، اولاد، عمردرازی اور تندرستی ۔ ٹھیک ہے ان کے ملنے سے دنیاوی آرام مل سکتے ہیں ۔ دولت جس انسان کے پاس ہوتی ہے وہ عمدہ مکان رہائش کے واسطے بناتا ہے، عمدہ پوشاک پہنتا اور نفیس غذا کھاتا ہے ۔ باقی پڑھیں

اے ہمارے باپ

اس میں شک نہیں کہ مذہب عیسوی کے علاوہ دنیا کے اکثر مذہبوں میں خدا کے بہت سے ذاتی و صفاتی نام پائے جاتے ہیں اور ان کی دینی کتابوں میں بھی خدا تعالیٰ کے اکثر نام لکھے ہوئے موجود ہیں ۔ مسلمانوں میں خدا کے ۹۹ یعنی ننانویں نام عربی زبان میں ایک وظیفہ کی کتاب موسومہ بہ جوشن کبیر میں ترتیب وار لکھے ہوئے ہیں ۔ باقی پڑھیں

میری چار آنے والی انجیل

عزیزو دوستو! یہ میری چار آنے والی انجیل وہی انجیل ہے جس کو میں نے اس حالت میں مول لیا جب کہ میں شرارت اور بے ایمانی سے انجیل کا مخالف تھا اور باوجود یکہ پیاسا تھاتو بھی نہیں چاہتا تھاکہ پانی کے پاس آؤں اور بے قیمت مول لو ں اور آب حیات مفت پیوں۔ باقی پڑھیں

مسیحی ہونا کیا ہے؟

شہر بو سٹن (وا قع امر یکہ ) اخبا ر زا ئن ہر لڈ نے ایک سرکلر چھٹی یو رپ اور امر یکہ کے مشہو ر عا لم فا ضل مسیحیو ں کی خدمت میں بھیج کر اور اُن سے درخوا ست کی تھی کہ ہم آپ کے نہا یت ممنو ن و مشکور ہوں گے اگر آپ ہما رے اخبا ر کے لئے اِس امر کا کہ مسیحی ہونا کیا ہے ؟ ایک مختصر اور مدلل جوا ب تحر یر فرما ئیں ۔ہم یہہ در خوا ست اِ س لئے کرتے ہیں تا کہ اگر ممکن ہو تو اِس اہم سوا ل کے صا ف اور سا دہ جواب تک پہنچ سکیں ۔ باقی پڑھیں

خدا اور فطرت

مجھے اپنی حیات کی قسم میں کبھی کسی گنہگار کی موت سے خوش نہیں ‘‘ آو ٔ‘‘ اور جو پیاسا ہے آئے اور جو چاہتا ہے سو آب حیات مفت لے ‘‘یہ اُس خدا کا کلام ہے جو محبت ہے ۔ لاو ٔتو کو ن سا محبت پیما خیال لاتے ہو جو اس لا محدود محبت کو ناپ سکے اور اس مہر والفت کی آوا ز کو حیط حدود (حدود مقرر کرنا)سے محددو کر سکے ۔ باقی پڑھیں

شاہی دعوت کا دینے والا

یہ شاہی دعوت ہے کیونکہ اس کا دینے والابادشاہوں کا بادشاہ ہے ہم اس کے الفاظ سے اچھی طرح سے واقف ہیں کیونکہ اکثر یہ الفاظ ہمارے گوش گذار ہوئے ہیں باقی پڑھیں

مسیحی دین آخرالزمان و برائے نجات کُلّی انسان

آسمان کےتلے اورزمین کے اوپر گناہگا روں کی معافی و نجات کے لئے کوئی اور دوسرا نام اخدا کی طرف سے بخشا نہیں گیا ۔مگر صرف مسیح کا کہ جس سے نجات ہو اور کہ وہی( یسوع مسیح) راہ اہ حق اور زندگی ہے۔ باقی پڑھیں

شہزادہ عالم

جن کو فطرت کے معاملات میں کچھ دخل ہے اور جنہو ں نے مدرسہ نیچر میں کچھ سبق سیکھا ہے وہ جانتے ہیں کہ کل اشیاء قدرتی کا نیچرل طریقہ الگ الگ ہے ۔بعض جانورایسے ہیں کہ صبح پیدا ہوتے دوپہر مرجاتے ہیں ۔ باقی پڑھیں

فعل کی نیکی

جب ہم کسی دوسرے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں بے رحمی حسد یا بدگوئی کرکے تو ہماری نیت خراب ہے اس مقام میں یہ یادر کھنا چاہیے کہ ہر ایک تکلیف دینے کی نیت میں وہی نہیں پائی جاتی تکلیف دینی عدالت یا نیکی کی راہ سے بھی ممکن ہے ۔جب حاکم مجر م کو سزا دیتا ہے تب وہ عدالت کی راہ سے دیتا ہے ۔ باقی پڑھیں