میں حلیم ہوں

ہم نے ایک نمونہ کی ضرورت کاذکر کیا۔ جس کو پیش نظر کہہ کر۔ اور جس کے نقش قدم پر چل کر بگڑا اور گرا ہوا انسان سدھر سکے۔ اور انسانیت کے درجہ اعلیٰ پر سر فراز ہوکر قربت الہیٰ کے لائق بن سکے۔ لیکن ایسےنمونہ کی تلاش اگر آدم سے تا ایں دم جنس بشر میں کی جائے تو کوئی نہ ملے گا۔ باقی پڑھیں

حضرت یعقوب کا حاران کی طرف ہجرت

خدا ایمانداروں کو پیار کرتاہے اس نے ان کو چن لیا ہے اور ایک خدا کے وسیلہ سے جو ہماران نجات دہندہ یسوع مسیح ہے اس نے ہمارے ساتھ پھر ملاپ قائم کیا ہے۔ پر ضرور ہے کہ ہم اپنے ملاپ کو اس طور سے ثابت کریں کہ ایمانداروں کے ساتھ ملاپ رکھیں کیونکہ باقی پڑھیں

مسیح پر ایمان لانا

مسیحی مذہب اور دیگر مذاہب دنیا میں یہ ایک نہایت عظیم فرق ہے۔ کہ وہ گنہگار انسان کی مخلصی و نجات اور حصول قربت و رضامندی الہٰی کو اس کے اعمال حسنہ کا اجر و جزا نہیں ٹھہراتا۔ بلکہ ا س کو صرف الہی ٰ فضل و بخشش ظاہر کرتاہے۔ باقی پڑھیں

کوئی دوسری نیو

ایک غیر مقلدمحمدی تعلیم یافتہ نے یہ سوال کیا تھا۔ کہ اگر ’’ ہم مسیح اور محمد دونوں پر ایمان رکھیں تو کیا قباحت ہے‘‘؟ وہ شخص اسی اعتقاد پر مطمین ہے۔ اور اکثر یہ بھی کہتاہے۔ کہ ’’ میں مسیح کو سب نبیوں سے افضل و اعلی ٰ تر سمجھتا ہوں۔ لیکن باقی پڑھیں

ضرور تھا کہ مسیح دکھ اٹھائے

مسیح کا مصلوب ہوکر ماراجانا اور تیسرے جی اُٹھنا کوئی قصہ کہانی کی مصنوعی یا فرضی بات نہیں بلکہ ایک معتبر و مستند تواریخی ماجرا ہے۔ پھر یہ تواریخی ماجرا بھی ایسا ہے ۔ کہ جس کو کسی بت پرست یا ملحدو اُحد مورخ نے نہیں بلکہ خدا پرست قوم کے متعدد اشخاص مُلہم نے قلمبند کیا ہے۔ باقی پڑھیں

محبت اس میں نہیں

اس میں شک نہیں کہ جب خدائے خالق ارض و سما نے سب کچھ پید ا اور مہیا کر کے آدم اول کو خلق کیا۔ تو وہ اپنے خالق و مالک کےسوا کسی کو دوست نہ رکھتا تھا۔ اور صرف اسی کے ساتھ محبت صادق (سچی محبت) رکھ کر ا س کی اطاعت و عبادت (بندگی) میں مسرور و مشغول تھا۔ لیکن افسوس وہ اس مبارک حالت میں قائم نہ رہا۔ باقی پڑھیں

ایک بڑا بخشندہ

کسی شخص کو اس کی محنت کی اُجر ت(مُعاوضہ) دینا بخشش نہیں ہے۔ پر بلا محنت اور کام کے کسی کو کچھ دینا بخشش(انعام، معافی) ہے۔ دنیا میں لوگوں کو ان کی ملازمت۔ خدمت اور مزدوری کا حق ملتا ہے۔ لیکن بعض صاحب دولت (دولتمند لوگ) کسی اپنے ہو شیار اور محنتی کارندے(مزدور،محنتی کام کرنے والا) کو کبھی کبھی کچھ بخشش بھی دیا کرتے ہیں۔ باقی پڑھیں

دوستی

کوئی آدمی اس دُنیا میں مشکل ملے گا ۔ جس کے دوست اور دشمن نہ ہو ں ۔ دوست باہمی ہمدردی اور مدد کے واسطے ضرور ہے۔ اور چونکہ انسان کو خُدا تعالیٰ نے مدنی الطبع (شہری پن،اپنے ساتھيوں کے ساتھ مل جُل کر رہنے والا)پیدا کیا ہے۔ اس واسطے بغیر دوستوں کے وہ رہ نہیں سکتا ۔ باقی پڑھیں

ہمیشہ کی زندگی کی باتیں

اس میں شک نہیں۔ کہ جن لوگوں نے روح پاک کی ہدایت سے مسیح خُداوند کے قدوم فیض لزوم (با برکت قدموں )میں آکر اس کو بخوبی پہچان لیا ہے۔ کہ وہ ’’ زندگی کا مالک ‘‘ ہے اور اگر ایسا ہو ۔ کہ انہوں نےمزہ حاصل کیا کہ خُداوند مہربان ہے۔ باقی پڑھیں

تیرے مردے جی اُٹھیں گے

تیرے مُردے جی اُٹھیں گے۔ ميری لاشیں اُٹھ کھڑی ہوں گی۔ تم جو خاک میں جا بسے ہو جاگو اور گا ؤ کیونکہ تیری اوس اُس اوس کی مانند ہے جو نباتات پرپڑتی ۔ اور زمین مُردوں کو اُگل دے گی۔ یسعیاہ ۲۶: ۱۹۔ باقی پڑھیں