دشمن ِ عیسائیت

ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ہوتے ہيں۔اور دکھانے کے اور۔مسلم بھائی کتنے ہی زور شور سے دعوے کيوں نہ کريں۔کہ ہم مسيح کی حد سے زيادہ تعظيم(عزت)کرتے ہيں۔ليکن اُن کے ايسے لايعنی (فضول،بے ہيودہ)دعوے کو کسی دليل سے بھی تقويت نہيں پہنچتی۔ باقی پڑھیں

عیسٰی کی انجیل

ہمس کی خانقاہ کے راہب(عيسائی عابد يا زاہد) کو بھی برٹش جائنٹ کمشنر صاحب نے ایک سر شتہ(محکمہ۔کچہری۔شعبہ ) کا خط لکھا۔ کہ آیا تمہارے یہاں کوئی شخص کسی وقت اس حالت میں خانقا ہ میں رہا۔ کہ ’’ اس کی ٹانگ ٹوٹی ہو۔ اور تم نے۔ یا تمہارے اور کسی ساتھی نے اس کی خدمت کی ہو ۔ اور اگر تمہاری خانقاہ میں کوئی ایسی کتاب ہو جس میں یسوع مسیح کی زندگی کے حالات ہوں۔ یا کوئی دوسری کتاب جو مذہب عیسوی سے تعلق رکھتی ہو ۔ اس بات کی بھی اطلاع دو۔ باقی پڑھیں

مسیح کا جی اُٹھنا

قبل اس کے ۔ کہ ہم مسیح کے جی اُٹھنے کی نسبت یورپیئن ملحدوں(دين سے پھيرے ہوئے۔کافر) اور منکروں (انکار کرنے والے)کے قیاس رویت خیالی( ظہور کےخيالی اندازے لگانا) کے تردیدی مضمون کے سلسلہ کو ختم کریں۔ یہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ کہ وہ ایک اور اُس کی حقیقی رویتوں مندرجہ عہد جدید(نيا عہد نامہ) کا ذکر کریں۔ و باقی پڑھیں

رات کو جب ہم سوتے تھے

رومی سپاہی بطمع زر(پيسے کا لالچ)۔ اور وعدہ حفاظت از سیاست اس دروغ(جُھوٹ) بے فروغ کو ۔ جو اُن کی۔ اور اُن کے سکھلانے والوں کی حماقت (بےوقوفی)محض کو ظاہر کرتا تھا۔ عوام میں مشہور کرنے پر رضا مند ہو گئے ۔ لیکن چونکہ کوئی زمانہ دانا اور عقل مند انسانوں سے خالی نہیں ہوتا ۔ باقی پڑھیں

بعض خیالات محمدی پر سرسری ریماکس

قرآن میں لکھا ہے ’’ تحقیق صفا اور مروہ نشانياں اللہ کی سےہیں۔ پس جو کوئی حج کرے گھر کا یا عمرہ کرے پس نہیں گناہ اُوپر اس کے یہ کہ طواف کرے بیچ اُن دونوں کے اور جو کوئی خوشی سے بھلائی کرے پس تحقیق اللہ قدردان ہے جاننے والا ‘‘( سورہ البقرر کوع ۹) باقی پڑھیں

ایک بڑا بخشندہ

کسی شخص کو اُس کی محنت کی اُجرت دینا بخشش نہیں ہے۔ پر بلا محنت اور کام کے کسی کو کچھ دینا بخشش ہے ۔ دُنیا میں لوگوں کو اُن کی ملازمت، خدمت اور مزدوری کا حق ملتا ہے۔ باقی پڑھیں

بعض خیالاتِ محمدی پر سرسری نظر

قومِ محمدی جو دنیا کی قوموں میں مہذب زکی اور فہیم(فہم سے بھرپور) قوم کہلاتی ہے۔ بلکہ اپنے تئیں خدا پرست اَور اہلِ کتاب میں سے ایک ہونے کا دعوےٰ کرتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اُس کے خیالات و احکاماتِ دینیہ (دین کے احکام)اورریواجیہ (دُنیاکے رسوم ورواج)سب نہیں تو بہت کچھ دوسرے اہل ِ کتاب کے خیالات واحکامات کے ساتھ مطابق و متفق بھی ہوں۔ باقی پڑھیں

روح القدس

يہ جواب اِفسس شہر کے اُن شاگردوں نے پولُس رُسول کو ديا تھا۔جب کہ وہ اُوپر کے اطراف ملُک ميں انجیل سُنا کر افِسس ميں پہنچا۔اور اُس نے پوچھا۔’’کيا تم نے جب ايمان لائے رُوح القدس پائی‘‘؟اگر چہ يہ لوگ کمزور اور بغير رُوح القدس پائے ہوئے عيسائی تھے۔تو بھی شاگرد کہلائے۔ باقی پڑھیں

یہ سب دیکھو

’’ یہ سب دیکھو‘‘ یعنی مسیح کے آنے کی علامتیں ۔ منجملہ (تمام)جن کے یہ کہ’’ جھوٹھے مسیح اور جھوٹھے نبی اُٹھیں گے۔ اور ایسے بڑے نشان اور کرامتیں (انوکھاپن)دکھائیں گے کہ اگر ہو سکتا تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کرتے ‘‘۔ باقی پڑھیں

رُوح القدس تم پر نازل ہو گا

’’لیکن جب رُوح القدس تم پر آئے گی تو تم قوت پاؤ گے۔ اور یروشلیم اور سارے یہودیہ و سامریہ میں۔ بلکہ زمین کی حد تک میرے گواہ ہو گے‘‘ (اعمال ۸:۱)۔ باقی پڑھیں