دشمن ِ عیسائیت

ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ہوتے ہيں۔اور دکھانے کے اور۔مسلم بھائی کتنے ہی زور شور سے دعوے کيوں نہ کريں۔کہ ہم مسيح کی حد سے زيادہ تعظيم(عزت)کرتے ہيں۔ليکن اُن کے ايسے لايعنی (فضول،بے ہيودہ)دعوے کو کسی دليل سے بھی تقويت نہيں پہنچتی۔ باقی پڑھیں

عیسٰی کی انجیل

ہمس کی خانقاہ کے راہب(عيسائی عابد يا زاہد) کو بھی برٹش جائنٹ کمشنر صاحب نے ایک سر شتہ(محکمہ۔کچہری۔شعبہ ) کا خط لکھا۔ کہ آیا تمہارے یہاں کوئی شخص کسی وقت اس حالت میں خانقا ہ میں رہا۔ کہ ’’ اس کی ٹانگ ٹوٹی ہو۔ اور تم نے۔ یا تمہارے اور کسی ساتھی نے اس کی خدمت کی ہو ۔ اور اگر تمہاری خانقاہ میں کوئی ایسی کتاب ہو جس میں یسوع مسیح کی زندگی کے حالات ہوں۔ یا کوئی دوسری کتاب جو مذہب عیسوی سے تعلق رکھتی ہو ۔ اس بات کی بھی اطلاع دو۔ باقی پڑھیں

درس

تب پولس اریوپگس کے بیچ کھڑا ہو کے بولا ۔ اے اتھينے والو میں دیکھتا ہوں۔ کہ تم ہر صورت سے دیوتوں کے بڑے پوجنے والے ہو۔ ۲۲ کیونکہ میں نے سیر کرتے اور تمہارے معبودوں پر نظر کرتے ہوئے ایک قربان گاہ پائی جس پر یہ لکھا تھا۔ کہ نامعلوم خدا کے لئے پس جس کو تم بے معلوم کئے پوجتے ہو میں تم کو اُسی کی خبر دیتا ہوں ۲۳ ۔ باقی پڑھیں

مسیح کا جی اُٹھنا

قبل اس کے ۔ کہ ہم مسیح کے جی اُٹھنے کی نسبت یورپیئن ملحدوں(دين سے پھيرے ہوئے۔کافر) اور منکروں (انکار کرنے والے)کے قیاس رویت خیالی( ظہور کےخيالی اندازے لگانا) کے تردیدی مضمون کے سلسلہ کو ختم کریں۔ یہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ کہ وہ ایک اور اُس کی حقیقی رویتوں مندرجہ عہد جدید(نيا عہد نامہ) کا ذکر کریں۔ و باقی پڑھیں

رات کو جب ہم سوتے تھے

رومی سپاہی بطمع زر(پيسے کا لالچ)۔ اور وعدہ حفاظت از سیاست اس دروغ(جُھوٹ) بے فروغ کو ۔ جو اُن کی۔ اور اُن کے سکھلانے والوں کی حماقت (بےوقوفی)محض کو ظاہر کرتا تھا۔ عوام میں مشہور کرنے پر رضا مند ہو گئے ۔ لیکن چونکہ کوئی زمانہ دانا اور عقل مند انسانوں سے خالی نہیں ہوتا ۔ باقی پڑھیں

مرزا غلام احمد قادیانی کی باطل پیشین گوئی

اس قول کے مطابق ہی کہ رسّی سٹر گئی پر وٹ(بل) نہ گیا ۔ مرزا غلام احمد قادیانی کی پیشین گوئی۔ مسٹر عبداللہ آتھم صاحب کی بابت ۔ کہ ’’اگر وہ حق کی طرف رجوع نہ کریں گے تو ۵ جون ۱۸۹۳ء سے ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء تک مر جائیں گے ۔ ۶ ستمبر ۱۸۹۴ء کو باطل(جُھوٹ) ثابت ہوئی کیونکہ آتھم صاحب زندہ رہے۔ اب اپنی رُوسیاہی (منہ کالا)کو ڈھاپننے اور مریدوں(پيروکار) کا دل بھلانے کے لئے ایک اور تقرر شائع کی ہے ۔ باقی پڑھیں

مرزا قادیانی کا بہانہ

سب پر روشن ہے کہ مرزا قادیانی کی وہ پیشین گوئی کہ جس کے پردہ میں آپ نے امرتسری مباحثہ میں مسیحیوں کی فتح یابی کو بزعم خود پندرہ ماہ کے عرصہ تک کسی قدر پوشیدہ کر کےاپنی محمدیت کے بچاؤ کی سُوجھی تھی سو پندرہ ماہ پورے ہونے پروہ پیشین گوئی ۶ ستمبر ۱۸۹۴ء کو چیربول گئی۔ باقی پڑھیں

مرزا غلام احمد قادیانی کا الہام

مرزا قادیانی کو جب وہ پچھلے سال امرتسر کے جنگِ مقدس میں ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب سے زک (شکست،شرمندگی)اُٹھا چکے۔ الہام ہوا ۔ کہ ڈپٹی صاحب پندرہ مہینے کے اندر عدم گنج کو پہنچ جائیں گے۔ وہ میعاد (مدت)تو گزر گئی اور ڈپٹی صاحب ( عمر ش درازباد ) بفضل خدا جُوں کے تو صحیح و سالم ہیں ۔ باقی پڑھیں

مرزا غلام احمد قادیانی کی پیشن گوئی

ہمارے ناظرین مرزا غلا م احمد قادیانی کے نام نامی سے بخوبی واقف ہوں گے آپ اس زمانہِ آزادی کے مسیح موعود مہدی آخر الزمان اور خدا جانے کیا کیاہیں اور اپنے دعوؤں کے ثبوت میں الہامی پیشین گوئیاں فرمایا کرتے ہیں اور یہ طریقہ عوام اور جہاں کے پھانسنے کےلئے اب تک بہت کچھ مفید ثابت ہو ا ہے۔ باقی پڑھیں

ایک بڑا بخشندہ

کسی شخص کو اُس کی محنت کی اُجرت دینا بخشش نہیں ہے۔ پر بلا محنت اور کام کے کسی کو کچھ دینا بخشش ہے ۔ دُنیا میں لوگوں کو اُن کی ملازمت، خدمت اور مزدوری کا حق ملتا ہے۔ باقی پڑھیں