جواب اشتہار واجب الاظہار مرزا قادیانی

معلوم نہیں مرزا صاحب نے حقیقی کا لفظ کہاں سے اختراع (ایجاد )کر لیا۔ انجیل شریف میں خُداوند کے بھائی تو کئی ایک مقام میں آیا ہے۔ مگر حقیقی بھائی ایک جگہ بھی مسطور(لکھا گيا) نہیں ۔ اور یہ بھی کلام الہٰی سے ظاہر ہے۔ کہ خُداوند کے بھائی ایماندار تھے ۔ چنانچہ گلتیوں ۱: ۱۹ اور ۱ کرنتھیوں ۹: ۵ سے ثابت ہے۔ البتہ شروع میں وہ ایمان نہیں لائے۔ جیسے یوحنا ۷: ۵ سے ظاہر ہے۔ باقی پڑھیں

ذات پات اور اِس کے بد نتائج

لفظ ذات جو خصوصاً ہمارے ملک ہند میں خاص ہندو فرقوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بقول ایک بزرگ وعالم پادری صاحب کے وہ لفظ ذات نہیں ہے۔ جس کے معنی حقیقت یا ماہیت کے ہیں۔ بلکہ جات ہے۔ جس کو خاص برہمنوں نے ایجاد کیا۔ اور جس کی پابندی صرف کھانے ،پینے یا بعض کی چُھوٹ پر ٹھہرائی گئی ہے۔ ذات ِانسانی صرف ایک ہی ذات ہے۔ باقی پڑھیں

کیا سائنس و علوم جدیدہ کی ترقی مسیحیت کو کچھ صدمہ پہنچا سکتی ہے؟

یہ سوال فی زمانہ نہایت غور طلب ہے۔ ہمارے لوکل ہمعصر سیول اینڈ ملٹری نیوز کے خیال میں تو سائنس اور علوم ِ جدیدہ کی ترقی مسیحیت کو نہ صرف صدمہ پہنچا سکتی ہے۔ ’’ بلکہ بڑا صدمہ پہنچایا ہے وہ لکھتا ہے۔ کہ ’’ فرانس اور امریکہ میں فیصدی ۹۰ آدمی ایسے ملیں گے۔ جو تثلیث کے معتقد (اعتقاد رکھنے والے)نہیں ہیں۔ باقی پڑھیں

دروازے ہی پر ہے

جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھیں گے ۔ اور ایسے بڑے نشان اور کرامتیں دکھائیں گے ۔ کہ اگر ہو سکتا تو برگزیدوں (خُدا کے چُنے ہوئے)کو بھی گمراہ (بہکا ہوا۔بے دين)کرتے ۔ ہم آج کل اپنے ہی ملک میں کیسا صاف دیکھ رہے ہیں۔ کہ کوئی مہدی اپنے کو ظاہر کرتا ۔ تو کوئی اپنے کو مثیل مسیح ٹھہراتا ہے۔ باقی پڑھیں

رُوح القدس اور محمد

اور ميں اپنے باپ سے درخواست کرونگا۔اور وہ تمہيں دوسرا تسلی دينے والا دے گا۔کہ تمہارے ساتھ ابد تک رہے۔يعنی سچائی کا رُوح جسے دُنيا نہيں پا سکتی۔کيونکہ اُسے نہيں ديکھتی نہ اُسے جانتی ہے۔ليکن تم اُسے جانتے ہو۔کيونکہ وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے۔اور تم ميں ہو گا۔يوحنا:۱۴۔۱۷:۱۶ ۔ باقی پڑھیں

اِسی طرح جب تُم اِن سب باتوں کو دیکھو

’’ یہ سب دیکھو ‘‘ ۔ یعنی مسیح کے آنے کی علامتیں ۔ منجملہ جن کے یہ کہ جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھیں گے۔ اور ایسے بڑے نشان اور کر امتیں (انوکھا پن)دکھائیں گے۔ کہ اگر ہو سکتا تو برگزیدوں (خُدا کے چُنے ہوئے)کو بھی گمراہ کرتے ‘‘۔ ہم آج کل اپنے ہی ملک میں کیسا صاف دیکھ رہے ہیں۔ کہ کوئی مہدی اپنے کو ظاہر کرتا ۔ تو کوئی اپنے کو مثيلِ مسیح ٹھہراتا ہے۔ باقی پڑھیں

اسلام پر مکالمہ

حضرت ابراہیم خلیل اللہ کی ساری تواریخ حضرت موسیٰ نے لکھ کر ہم کو دے دی ہے ان کے بلائے جانے سے ان کی وفات تک کُل حال سلسلہ وار ہم کو ملتا ہے لیکن کعبہ کا بنانا کہیں ثابت نہیں ہے۔ باقی پڑھیں

برکت اور لعنت کے حقدار

خُدا کی طرف سے اگر اسماعیلی برکت کا وارث ہوتا تو حضرت داؤد و جیسا خُدا کا برگزیدہ (چُنا ہوا)شخص اس کی اولا د کو بُت پرستوں کے ساتھ کر کے ان پر ایسی ایسی سخت نعمتیں نہ کرتا کیونکہ حضرت داؤد خُدا اور اس کے لوگوں کی کمال عزت کرنےوالا آدمی تھا ۔ ساؤل اگرچہ خُدا کا گنہگار اور داؤد کی جان کا دشمن بھی بن گیا تھا۔ باقی پڑھیں

مرد خُدا موسیٰ اور اُمی محمدؐ مصطفیٰ

حضرت نے معراج میں اکیلے خُدا سے کلام کیا ۔جیسے حضرت موسیٰ نے طُورپر۔ جواب محمدؐ کا معراج میں اکیلے خُدا سے کلام کرنا ۔ آپ دیکھ رہے ہوں گے ۔ عثمان مصنف ہذا القرآن تو اس کی بابت دم بھی نہیں مارتا ۔پھر موسیٰ کی ملاقات چالیس دن رات بھوک پیاس کے ساتھ تھی مگر محمدؐ صاحب کی مدت ملاقات ایسی ہے۔ باقی پڑھیں

عُلماَ اہل اسلام سے سوال

ہمارے سچے نبی حضرت محمدﷺ کی وہ تمام حديثيں جو کہ عيسیٰ ابنِ مريم کی دوبارہ تشريف آوری کے باب ميں وارد(نازل ہونا) ہيں ۔اور قرانِ شريف کی وہ سب آيتيں جو آنيوالے مسيح کی خوشخبری سناتی ہيں۔ باقی پڑھیں