اسلامی تعلیمات

یہ نکاح جس کو متعہ بھی کہتے ہیں بعض مسلمانوں میں ایک خاص وقت مقررہ تک کی شرط پر کچھ دام دے کر کیا جاتا ہے مگر بعد پوری ہونے میعاد(مدت، عرصہ) کے مرد و عورت دونوں آزاد ہو جاتے ہیں۔ اب اہل ستنی اس کو نہیں مانتے مگر شیعہ ابتک ا س کو جائز سمجھتےہیں"۔ باقی پڑھیں

اسلام میں روزہ

۔" اے ایمان والو حکم ہوا تم پر روزے کا جیسے حکم ہو ا تھا۔ تم سےا گلوں پر ۔ شاید تم پر ہیز گار ہو جاؤ۔ مہینہ رمضان کا جس میں نازل ہوا قرآن ہدایت واسطے لوگوں کے۔اور کھلی نشانیاں راہ کی۔ اور فیصلہ ۔پھر جو کوئی پائے تم میں یہ مہینہ تو روزہ رکھے۔ باقی پڑھیں

اسلامی عقائد وتعلیمات پر چند سرسری ریمارکس

(فرض حج) قرآن میں لکھا ہے ’’ تحقیق صفا اور مردہ نشانیوں اللہ کی سے ہیں۔ پس جو کوئی حج کرے گھر کا یا عمرہ کرے پس نہیں گناہ اوپر اس کے یہ کہ طواف کرے بیچ ان دنوں کے اور جو کوئی خوشی سے بھلائی کرے پس تحقیق اللہ قدر دان ہی جاننے والا ‘‘ ( سورۃ البقر ۱۵۸) ۔ باقی پڑھیں

ایک بڑا بخشندہ

کسی شخص کو اس کی محنت کی اُجر ت(مُعاوضہ) دینا بخشش نہیں ہے۔ پر بلا محنت اور کام کے کسی کو کچھ دینا بخشش(انعام، معافی) ہے۔ دنیا میں لوگوں کو ان کی ملازمت۔ خدمت اور مزدوری کا حق ملتا ہے۔ لیکن بعض صاحب دولت (دولتمند لوگ) کسی اپنے ہو شیار اور محنتی کارندے(مزدور،محنتی کام کرنے والا) کو کبھی کبھی کچھ بخشش بھی دیا کرتے ہیں۔ باقی پڑھیں

خیالات محمدی پر سرسری ریمارکس

قوم محمدی جو دُنیا کی قوموں میں ایک مہذب ۔ زکی اور فہیم قوم (عقلمند قوم)کہلاتی ہے۔ بلکہ اپنے تئیں خُدا پرست اور اہل ِکتاب میں سے بھی ایک ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ اس لئے ضرور ہے کہ اس کے خیالات و احکامات دینہ و ر واجیہ(دینی و رسمی ) سب نہیں تو بہت کچھ دوسرے اہلِ کتاب کے خیالات و احکامات کے ساتھ مطابق و متفق بھی ہوں ۔ باقی پڑھیں

وہ جو میری تعظیم کرتے ہیں۔

جس وقت سے تاریخ شروع ہوئی ۔ ہم خُد ا تعالیٰ کے اس کلام کی صداقت(سچائی) کا اظہار قوموں اور سلطنتوں کے عروج و زوال میں ایسا صا ف دیکھتے ہیں۔ کہ اس کی تفسیر و تاویل(تشريح و بيان) کی مطلق(بالکل) ضرور ت معلوم نہیں ہوتی ۔ باقی پڑھیں

الہام الہٰی اور الہام ارواحی

کہ الہامِ الہٰی وہ ہے۔ جو خُدا کی روح کے وسیلے سے ظاہر کیا جاتا ہے ۔ خُداوند نے خود اپنی مرضی کے موافق بعض لوگوں کو یہ کشف بخشتا تھا۔ اس میں صحت ہمیشہ لازم ہے۔ اور انسان کی بھلائی اور ترقی اس کی غرض ہے۔ وہ جن کو یہ کشف عنایت ہو ا خُدا کے نبی اور رسول کہلائے۔ باقی پڑھیں

ذات پات اور اِس کے بد نتائج

لفظ ذات جو خصوصاً ہمارے ملک ہند میں خاص ہندو فرقوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بقول ایک بزرگ وعالم پادری صاحب کے وہ لفظ ذات نہیں ہے۔ جس کے معنی حقیقت یا ماہیت کے ہیں۔ بلکہ جات ہے۔ جس کو خاص برہمنوں نے ایجاد کیا۔ اور جس کی پابندی صرف کھانے ،پینے یا بعض کی چُھوٹ پر ٹھہرائی گئی ہے۔ ذات ِانسانی صرف ایک ہی ذات ہے۔ باقی پڑھیں

مسیحیت درویشی نہیں ہے

یہ اکثر کہا گیا ہے ۔کہ اگر مسیحی مذہب کو درویشانہ (غريبانہ۔درويشوں کی طرح) طور سے اس ملک میں رواج دیا جاتا ۔ تو لوگ اس کو جلد قبول کر لیتے ۔ اس خیال کی وجہ یہ ہے کہ شروع سے ہندوستان کے باشندے درویشانہ زندگی کو ایک اعلیٰ ترین زندگی تصور (خيال)کرتے آئے ہیں۔ وہ سمجھتے ہيں کہ آبادی میں رہ کر آدمی روحانیت میں ترقی نہیں کر سکتا ۔ باقی پڑھیں

دروازے ہی پر ہے

جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھیں گے ۔ اور ایسے بڑے نشان اور کرامتیں دکھائیں گے ۔ کہ اگر ہو سکتا تو برگزیدوں (خُدا کے چُنے ہوئے)کو بھی گمراہ (بہکا ہوا۔بے دين)کرتے ۔ ہم آج کل اپنے ہی ملک میں کیسا صاف دیکھ رہے ہیں۔ کہ کوئی مہدی اپنے کو ظاہر کرتا ۔ تو کوئی اپنے کو مثیل مسیح ٹھہراتا ہے۔ باقی پڑھیں