سب آدمی گنہگار ہیں

یہ بات خوب ثابت ہے کہ ہم سب بنی آدم جو اس دنیا میں ہیں ضرور ضرور گنہگار اور عدالت خداوندی کے قرضدار ہیں ۔کوئی نہیں جو اس داغ سے بیداغ ہو اور صرف انسان ہو کر اس گناہ سے جو اس کی ذات میں ہے ہرگز بری نہیں ہو سکتا کیونکہ دنیا کی قدیم اور معتبر تواریخ اگر ہم ڈھونڈتے ہیں تو سوائے توریت کے جو موسیٰ نبی کی لکھی ہوئی ہے اور کوئی معلوم نہیں ہوتی اور اس سے پرانی اور کوئی تواریخ نہیں ملتی ۔ باقی پڑھیں

بائبل شریف کی خوبیاں

میں نے بلاناغہ بڑی توجہ سے صحف مقدس کا درس کیا اور اس پاک دفتر کی نسبت میری تو یہ رائے ہے کہ علاوہ اپنے الہٰامی اصالت(اصلیت) کے اس میں کہیں زیادہ اصلی فصاحت، کہیں زیادہ عالی خوبیاں ،کہیں زیادہ پاک اور خالص اخلاق کہیں، زیادہ دلچسپ اور مفید تواریخ ،کہیں زیادہ عالی درجہ کی عروض اور فصاحت کی باریکیاں اور صفتیں داخل ہیں ۔ باقی پڑھیں

مسیح کی الوہیت پر اعتراض کا جواب

انجیل مسیح کو خدا ئے مجسم بتلاتی ہے پھر فرشتے کیونکر اس کے مقابل آسکتے ہیں وہ تو اس کی مخلوق اور اس کے مقدس ہاتھ کی کاریگری ہیں۔’’کیونکہ سب چیزیں اس سے موجود ہوئیں اور کوئی چیز موجود نہ تھی جو بغیر اس کے ہوئی‘‘ (یوحنا ۱: ۲ ) ۔ باقی پڑھیں

اسکندریہ کے کتب خانہ کی تباہی اور اسلام

اگر ان کتابوں کے مضامین منشاء قرآن کے مطابق ہیں تو گویا ان کے مطالب قرآن میں آچکے اور وہ اب ردی ہیں اور اگر ان میں کوئی بات مخالف قرآن ہے تو ہم کو ان کے وجود سے نفرت ہے فی الفور جلا دی جائیں ۔ باقی پڑھیں