اور خدا کے دہنے ہاتھ پر بیٹھا

انجیل میں ہم پڑھتے ہیں کہ خداوند صعود کے بعد خدا کے دہنے ہاتھ بیٹھا اب ہم یہ دریافت کریں گے کہ اس کا کیا مطلب ہوا ؟اتنا تو ظاہر ہے کہ یہ کلام مجازی ہے کیونکہ خدا جسم سے پاک ہے ہاتھ پیر نہیں رکھتا اور ’’دہنے ہاتھ پر بیٹھنے ‘‘سے یہ مراد ہے کہ وہ خدا کے ساتھ جلال و حکومت میں شریک ہے ۔ باقی پڑھیں

کیا ضرور ہے کہ معجزہ بھی الہام یارسالت کے ساتھ ہو

اس سوال کے مختلف جواب دیے گئے ہیں ۔بعضوں کے خیال میں یہ ہے کہ معجزہ بالکل ضرور نہیں ہے ۔لیکن بعض سو چتے ہیں کہ معجزہ نہایت ضرور ہے میرا یقین اس دوسری رائے کے ساتھ متفق ہے اور خیال کرتا ہو ں کہ معجزہ کے سواالہٰام یا رسالت قطعی ثبوت کو نہیں پہنچتا الہٰام یا رسالت سے یہاں وہ انکشاف یا مکاشفہ یا الہٰام مراد ہے ۔ باقی پڑھیں

فعل کی نیکی

جب ہم کسی دوسرے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں بے رحمی حسد یا بدگوئی کرکے تو ہماری نیت خراب ہے اس مقام میں یہ یادر کھنا چاہیے کہ ہر ایک تکلیف دینے کی نیت میں وہی نہیں پائی جاتی تکلیف دینی عدالت یا نیکی کی راہ سے بھی ممکن ہے ۔جب حاکم مجر م کو سزا دیتا ہے تب وہ عدالت کی راہ سے دیتا ہے ۔ باقی پڑھیں

صداقتِ خدا کی طاقت

تمام دنیا کی تاریخ کے دیکھنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ قبل از مسیح تما ممالک کی اقوام خدا کے علم ،فرایض عبودیت اور اخلاقی خوبیوں میں زمانہ بزمانہ تنزل کرتی رہیں مگر مسیحی مذہب نے اس تنزل کو ترقی میں مبدل کردیا ہے ۔ باقی پڑھیں

خدا کی ہستی کا ثبوت

وجود باری تعالیٰ کا ثبوت دلائل کا محتاج نہیں مگر چونکہ بعض ناظرین اپنی عدم توجہگی(توجہ کے بغیر) کے باعث اس سے پورے آگاہ نہیں ہیں اس واسطے وہ ایک عام فہم دلیلوں کا لکھ دینا خالی از فائدہ نہ ہوگا ۔یہ عام فہم دلیلیں وہ ہیں جو نیچر(قدرت) یعنی دنیا کی پیدائش اس کی حفاظت اور تمام انسانی ارادہ سے اخذ کی گئی ہیں اور انسان کے قائل کرنے کے واسطے بہ نسبت خیالی نتائج کی کی باریکیوں کے کہیں بڑھ کر موثر سمجھی جاتی ہیں ۔ باقی پڑھیں

اصلی گناہ

اصلی گناہ اصلی صداقت سے خالی ہونے اور ساری طبیعت کی خرابی کو کہ جس کے سبب سب عملی خطائیں ظہور میں آئیں کہتے ہیں ۔ یہ وہی چشمہ ہے جو ہمارے پہلے ماں باپ آدم و حوا سے پشت در پشت بہتا ہو ا چلا آ یا اور جس کے سبب کل بنی آدم آج تک اُن کی پہلی خطا کی سزا میں گرفتار ہو کے نیک کاموں سے محروم ہیں اصلی گناہ پر غور کرنے سے تین باتیں بخوبی ظاہر ہوتی ہیں۔ باقی پڑھیں

مسیحی مذہب کی خوبیاں

دنیا میں سینکڑوں مذہب اوران کے ہزار ہا فرقے موجو د ہیں اور ہر ایک مذہب اور فرقے کا کوئی نہ کوئی بانی مبانی ہے اور اُس کی حسب مرضی وہ مذہب ٹھہرایا ہوا معلوم ہوتا ہے ۔ مذہب صرف ایک ہی ہونا چاہئے اور وہ خدا کی طرف سے اور اُس کی مرضی کے مطابق ٹھہرا یا ہوا ہونا چاہئے۔ کیونکہ اتنے مذہب اور فرقوں کا جو ایک دوسرے سے بالکل خلاف ہیں یہاں تک کہ ایک دوسرے کو رد کرتے ہیں باقی پڑھیں

فرمانبرداری

عام لوگوں کا خیال ہے کہ چور کا بچہ چور ہوتا ہے اور ڈاکو کی اولاد ڈاکہ مارتی ہے لیکن اصل یہ ہے کہ والدین خواہ چورہوں خواہ شاہ ان کی بے پروائی بچہ کو ہر جرم کا مجرم بناتی ہے ۔سلطنت اور خانہ داری کے معاملات ایک دوسرے کے مشابہ ہیں بلکہ سچ پوچھو تو ایک ہی ہیں ۔ باقی پڑھیں

مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود نہیں

میں مسیح کے اپنے وقت کا ریفارمر(اصلاح کار) مقرر ہوا ہوں تا کہ بنی آدم کے اخلاق درست کروں ۔ اور کہ میری روحانی خوبیاں یسوع مسیح کی خوبیوں کے برابر ومطابق ہیں ۔ اور کہ مجھے بہ سبب پیروی محمد صاحب کے اور اولیاؤں سےاعلیٰ درجہ دیا گیا ہے جو مجھ سے پہلے ہوئے ۔ اس لئے میری پیروی میں خیرہے اور مخالفت میں نقصان ہے ۔ باقی پڑھیں

آبِ حیات

جب خدا قیامت کو اپنے تخت عدالت پر بیٹھے گا تو اُس وقت گنہگار روں کا کوئی حامی اور شفیع (شفاعت کرنے والا)نہ ہو گا مگر اے بھائیو خدا کسی گنہگار کی موت میں راضی نہیں ہے ۔ اُس نے تو ہم پر اپنا ایسا فضل ظاہر کیا جس کے ہم لائق نہ تھے اُس نے ہماری نجات کے لئے ایک چشمہ آب حیات کا جو مسیح کے خون کا جاری ہے بہایا ۔ باقی پڑھیں