Take The Disciples Outside
By
One Disciple
ایک شاگرد
Published in Noor-e-Afshan Feb 22, 1895
نور افشاں مطبوعہ ۲۲فرورفروی ۱۸۹۵ ء بروز جمعہ
’’تب گلیل نامی ایک فریسی نے جو شریعت کا معلم اور سب لوگوں میں عزت دار تھا مجلس میں اُٹھ کے حکم دیا کہ رسولوں کو ذرا باہر لے جاؤ اور انہیں کہا کہ اے اسرائیلی مردو آپ سے خبر دار ہو کہ تم ان آدمیوں کے ساتھ کیا کیا چاہتے ہو۔ کیونکہ ان دنوں کے آگے تھیوداس نے اُٹھ کے کہا کہ میں کچھ ہوں اور تخمیناً چار سو(۴۰۰) مرد اس سے مل گئے وہ مارا گیا اور سب جتنے اس کے تابع تھے پریشان و تباہ ہوئے ۔ بعد اس کے یہودہ جلیلی اسم نویسی کے دنوں میں اُٹھا اور بہت سے لوگوں کو اپنے پیچھے کھینچا وہ بھی ہلاک ہوا اور سب جتنے اس کے تابع تھے چھتر بتھر (غائب) ہو گئے ۔ اور اب میں تمہیں کہتاہوں کہ ان آدمیوں سے کنارہ کرو اور ان کو جانے دو کیونکہ اگر یہ تدبیر یا کام انسان سے ہی تو ضائع ہو گی پر اگر خدا سے ہے تو تم اسے ضائع نہیں کر سکتے ایسا نہ ہو کہ تم خدا سے بھی لڑنے والے ٹھہرو‘‘ (اعما ل ۵: ۳۴ تا ۴۰ )۔
اُنیس سو(۱۹۰۰) بر س گذرے کہ مندرجہ بالا باتیں ایک عالم کی زبان سے نکلیں۔ اس اثنا میں فی زمانہ بے شمار لوگوں نے ازحد سعی و کوشش کی کہ دین ِ عیسوی کو دنیا پر سے مٹا ڈالیں۔ لیکن ناکامیاب نکلے ۔ اکثر بادشاہوں نے اپنی حکومت کے زور سے اس کو نیست کرنے کی دُھن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا لیکن آخر کار وہ خود ہار گئے ۔عالموں اور فلسفیوں نے اپنی علمی دلائل سے بہت سی ردوقدح نکالیں ۔لیکن وہ بھی خاموش ہو بیٹھے ۔ بہت سے بانی مذاہب بھی اُٹھے جنہوں نے اپنی عقل و دانائی سے اس کو جھٹلا کر اپنے ایجاد کردہ مذہب کو فروغ دینا چاہا لیکن وہ سب ناکام رہے اور دین عیسوی اس عالم گملی ایل کے قول کے موافق خدا کی طرف سے ٹھہرا کر جس کو کوئی ضائع نہیں کر سکا۔ اور نہ کر سکے گا۔ کیونکہ اس کی مضبوط بنیاد زمانوں کے چٹان ربنا یسوع المسیح پر ہے۔ جو ہے اور تھا اور آنے ولا ہے (مکاشفہ ۴: ۸)۔ اور کیونکر ہو سکتا ہے کہ یہ ٖضائع ہو کیوں کہ خداوند یسوع نے جس نے اپنے ایمانداروں کو اپنے خون پاک سے خریدا ہے بروقت صعود یعنی جانے آسمان پر خود فرمادیا تھا کہ دیکھو میں زمانے کے تمام ہونے تک ہر روز تمہارے ساتھ ہوں (متی ۲۸: ۲۰)راقم زبور نے کیا خوب کہا ہے کہ قومیں کس لیے جوش میں ہیں اور لوگ باطل خیال کرتے ہیں۔ زمین کے بادشاہ سا منا کرتے ہیں اور سردار آپس میں خداوند کے اور اس کے مسیح کے مخالف منصوبے باندھتے ہیں کہ آؤ ہم ان کے بند کھول ڈالیں اور ان کی رسیاں اپنے سے توڑ پھینکیں۔ وہ جو آسمان پر تخت نشین ہے۔ ہنسے گا