مسیحی ہونا کیا ہے؟

Eastern View of Jerusalem

What is the meaning of Christian?

By

Mohan Lal

موہن لال

Published in Nur-i-Afshan Dec 19, 1889

نور افشاں مطبوعہ ۱۱ دسمبر٫۱۸۹۰

۴۔ ۵ ما ہ عر صہ گزرتا ہے شہر بو سٹن (وا قع امر یکہ ) اخبا ر زا ئن ہر لڈ نے ایک سرکلر چھٹی یو رپ اور امر یکہ کے مشہو ر عا لم فا ضل مسیحیو ں کی خدمت میں بھیج کر اور اُن سے درخوا ست کی تھی کہ ہم آپ کے نہا یت ممنو ن و مشکور ہوں گے اگر آپ ہما رے اخبا ر کے لئے اِس امر کا کہ مسیحی ہونا کیا ہے ؟ ایک مختصر اور مدلل جوا ب تحر یر فرما ئیں ۔ہم یہہ در خوا ست اِ س لئے کرتے ہیں تا کہ اگر ممکن ہو تو اِس اہم سوا ل کے صا ف اور سا دہ جواب تک پہنچ سکیں ۔

    بہتو ں نے اِ س سوا ل کاجواب تحر یر فرما یا سو کئی ایک صا حبا ن جوا با ت کا ترجمہ ہد یہ نا ظر ین کرتا ہے ( امید کہ خا لی از منفعت(فائدہ مند) نہ ہو گا) ۔

پادری لیمین ا یبٹ  (ڈی ۔ ڈی ) عہد جدید کے بیا ن کے  بموجب ’’مسیحی ہونا ‘‘مسیح کا پیرو ہونا ۔ اُس سے محبت رکھنی ۔ اُس کی ما نند ہونے کی کوشش کرنا  اور یہ امید رکھنا ہےکہ جو کام اُس نے اپنے پیرؤ ں کو پورا کرنے کے لئے دیا ہے اُس میں مدد کرے گا۔

پادری اے ۔ پی پیبو ڈی ( ڈی ۔ڈی ۔ ایل۔ایل ۔ڈی ) مسیحی وہ ہے جس کی عِلت غا ئی مسیح کی ما نند ہونا ہو ۔

جو زف کُک۔ ’’مسیحی ‘‘وہ ہے جس نے نئی پیدا ئش اور کفارہ کے وسیلہ گناہ اور گناہ کی محبت سے ر ہا ئی پا ئی ہو جو خدا کو پیا ر کرتا ہے اور جس چیز سے خدا کو نفرت ہو اُس چیز سے متنفر رہتا ہو ۔ جس نے خو شی، محبت اور بے ریا ئی سے خدا کو مسیح میں اپنا نجات دہندہ اور ما لک قبو ل کیا ہو  اور نیز مانتا ہو کہ مسیح کا صلیب بردا ر ہونا عین سعا دت مندی ہے ۔

 پادری تھیو ردڈ ۔ ایل کِلر (ڈی۔ ڈی )  اِس سوال کا جوا ب مسیح نے آپ ہی دیا ہے جبکہ اُنہو ں نے اپنے شا گردو ں سے فرما یا کہ جو کوئی میر ی پیر وی کرے ۔اُسے چا ہیے کہ پہلے اپنے آپ کا اِنکا ر کرے اِس لئے جو شخص گنا ہو ں کو ترک کرتا اور روح القد س کی مدد سے اپنے مُنجی کے حکمو ں پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ۔’’ مسیحی ‘‘ہے ۔

پا دری ۔ڈی ۔ڈی۔اے ۔ویڈن (ڈی ۔ڈی ) مسیحی وہ ہے جو مسیح کو اپنا نجات دہندہ اور آقا جانتا ہے اور خدا کو زیادہ پیا ر کرتا ہے اور ہمسا یہ کو اپنے جیسے خیال کرتا ہے اور گنا ہ پر غا لب آتا ۔خدا کے حکمو ں پر عمل کرتا ۔ بدیا نتی ، خد غرضی ،حسدبغض بے رحمی،  ہت دھر می لا لچ ( وغیر ہ ) کو اپنے مزا ج میں د خل نہیں  دیتا ہے ۔

مِسنر مار گر ٹ بو ٹم :مسیح کی با تو ں پر ایما ن رکھنا اور اُس کے حکمو ں پر عمل کرنا ’’مسیح ہونا ہے ‘‘۔

پادری ایڈورڈ ایو ر ٹ ہیل (ڈی۔ڈی ) میر ے خیا ل میں مسیح نے اِس سوا ل کا جواب آپ ہی دیا ہے کہ جو کو ئی میر ے با پ کی جو آسمان پر ہے مرضی بجا لا تا ہے میرا بھا ئی ۔ میری بہن اور ماں ہے ۔

پادری ہوورڈ کرو سبی (ڈی۔ڈی ۔ایل ۔ایل ۔ڈی )  مسیحی ہونے کے لئے گنا ہو ں اور ہمیشہ کی موت سے رہا ئی پانا ۔خدا کو اپنا نجا ت دہندہ جاننا۔ اِبن  اللہ پر ایمان لا نا بہت ضروری ہے ۔جو اس پر توکل کرتے ہیں نے میں سے کوئی مجرم نہ ٹھہرے گا(زبو ر۲۲:۳۴)۔

پرو فیسر ڈیو ڈ سو نگ (ڈی۔ ڈی )  جن الفا ظ کے بعد یا ئے نسبتی آئے اس سے یہی پایا جاتا ہے کہ یہ چیزکسی سے تعلق رکھتی ہے۔ جیسے ہندو ستا نی ، لودیانوی، امرتسری، یعنی ایسی اشیا ءجو ہند وستا ن لودیانہ  اور امرتسر سے تعلق رکھتی ہیں ۔اُسی طرح مسیحی یعنی جو مسیح سے تعلق رکھتا ہو ۔ مسیحی وہ ہےجس کے خیا لا ت اور کا م مسیح کی مانند ہوں اور جس کی سب سے بڑی خوا ہش یہی ہو کہ وہ مسیح کی مانند ہو جا ئے ۔

 پادری ۔اُو ۔ پی ۔ گفر ڈ (ڈی ۔ڈی ۔ بپٹسٹ ) جو اُن سچا ئیو ں کو جو مسیح نے اُن کو سکھا ئی ہیں قبو ل کر کے اُن پر عمل کرے ۔ وہ ہی مسیحی ہے ۔

پادری چا رلس ۔ ایچ پرٹ ہرسٹ (ڈی ۔ڈی ۔ پریسبٹیر ین )ہیئت انسا نی میں خدا کی زندگی کا او تا ر لینا ۔ یا دو سرے لفظو ں میں اپنے زما نے کا چھو ٹا مسیح ہونا ہے ۔

چا رلس ۔ڈبلیو ۔اِ یلیٹ (ایل ۔ایل ۔ڈی ) میرے خیا ل میں مسیحی وہ ہے جومسیح کو روحانی اور بڑا خلیق رہنما جانے اور خدا اور آ د میو ں سے محبت رکھنے کی کو شش کرے ۔

بر ڈن ۔ پی ۔بون ( ایل ۔ ایل ۔ڈی) خدا کا فر ما بر دار اور تابعدار ہونا اور مسیح میں ہو کر اُس کی رحمت پر بھرو سہ رکھنا ۔’’مسیح ‘‘ہونا ہے ۔

پادری سا ئیرس ۔ اے ۔بر ٹل (ڈی ۔ڈی ۔ یو نی ٹیر ین ) اورو ں کے فا ئدہ کے لئے اپنی زند گی صرف کرنا ’’مسیحی ‘‘ہونا ہے ۔

پادری ۔ ڈیو ڈ ۔ایچ ۔مور (ڈی ۔ڈی )  مسیح کی لا ئف کے نمو نہ پر اپنی زندگی کی بنیا د ڈا لنایا دو سرے لفظو ں میں مسیح کے نقشِ قدم پر چلنا ۔

پادری آرتھر ۔ٹی پیر سن (دی۔ڈی ) مسیح کہ اپنا نجا ت دہندہ اور آقا ماننا ، نجا ت دہندہ تا کہ گنا ہوں کی مغلو بیت اور اُس کی سزا سے رہا ئی دے اور آقا  تا کہ دل اور لا ئف پر حکو مت کرے ۔اس لئے مسیحی وہ ہے جو دل سے مسیح پر ایما ن لاتا اور اُس کی پیروی کرتا ہے۔

مِسنر جی ۔ آر ۔ ایلڈن  مسیح کو اس قدر پیا ر کرنا کہ وہ دل پر حکو مت کرے ۔

 مِسنر سیرا کے بو لٹن  پس جو کچھ کہ تم چا ہتے ہو کہ لوگ تمہا ے ساتھ کر یں تم بھی مسیح کی خا طر اُن کے ساتھ ویسا ہی کیا کرو ۔

مِسنر میری ۔اے ۔ لور مور  جو شخص اپنے ہم جنسو ں سے ہمدر دی نہیں کرتا وہ مسیحی نہیں ہو سکتا اِس لئے کے مسیح کی زندگا نی کا ا علیٰ مقصد دنیا کی خد مت کرنا تھا اِس لئے اُس کے پیرؤ ں کو بھی ویسا ہی کرنا چاہئے ۔

میر ن ہا ر لنڈ :مسیحی ہونا ۔ مسیح کے مصلوب ہونے ۔ مردوں میں سے جی اُٹھنے اور عالم با لا کو صعو د کر جانے پر ایما ن لانا ہے اور بچا نے والے ایمان SAVING FAITH   کا یہی پھل ہے کہ دن بدن اُس کی قرا بت بڑھتے جا ئیں اور صلا ح تسلی اور قو ت کی اُسی سے اُمید رکھیں ۔اگر ہم اُس سے محبت رکھیں تو اُس کے حکمو ں پر بھی چلیں گے ۔ اُس کی اُس کے سچے فرزندو ں کی خوا ہش کو ظا ہر کرتی اور اُن کے فعلوں کا نقشہ کھینچ کر دکھاتی ہے۔ جس طرح اُس نے ہم سے محبت کی ہما را بھی فرض ہے کہ ہم دوسرو ں سے محبت رکھیں ۔

آنر یبل ۔ رابرٹ سی ۔پٹمیلن  ( ایل۔ ایل ۔ڈی )  مسیحی ہونا مسیح کا شا گرد ہونا ہے یا جیسا کہ ڈاکٹر تھا مس آرنلڈ صا حب اپنی ایک چھٹی میں تحریر فرما تے ہیں ۔ کہ جس کے اِرادے اور منصو بے مسیح ہی میں ہیں وہ مسیحی ہے۔

Leave a Comment