Enthusiasm
By
Allama Talib-u-Din
طالب الدین
ہم نے اپنے پچھلے آرٹیکل میں عرض کیا تھا کہ ارادہ کی پختگی کے لئے کئی ایک چیزوں کی ضرو رت ہے۔ اور اسی آرٹیکل میں کسی قدر یہ بھی دکھلا دیا تھا کہ اُن چیزوں میں ایک ہمت ہے۔ اب ہم ایک اور چیز کا جوا رادہ کو قائم رکھنے ۔ اور عمل میں لانے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ تھوڑا سا ذکر کریں گے۔ اور وہ جو ش ہے ۔ کسی کام کا ارادہ کرنا ۔ اور اُس کے واسطے رنج و آلام (دکھ ،درد، افسوس)کے مقابلے کو تیار ہونا ۔ ارادے کو فعل (کام)میں لانے کے لئے کافی نہیں۔ اگرچہ لوہے کے گولے کی سطح نرم اور ملائم ہونے کے سبب سے رگڑ سے بالکل خالی ۔ اور حرکت کرنے کے زیادہ قابل ہوتی ہے۔ لیکن تاہم اُس گولے میں یہ قدرت نہیں ہوتی کہ ایک جگہ سے ہل کر دُوسرے جگہ جارہے ۔

