Prayer is Two Edge Sword
By
Dena Nath Shad
کیدار ناتھ
مجھے کامل(پورا) یقین ہے۔ کہ جو لوگ عقل اور علم پر زیادہ بھروسا رکھتے ہیں۔ میری اس سرگذشت(ماجرا) کو سن کر ہنسیں گے ۔ لیکن مسیحی ایمانداروں کے نزدیک یہ بات ناممکنات سے نہیں ہو گی ۔ کیونکہ اکثر کئی ایک واقعات اُن کے تجربہ سے گذرے ہوں گے۔
تخمیناً ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرا ہے۔ کہ یک بیک مجھے کھا نسی اور تخمہ(بد ہضمی) کی بیماری نے آپکڑا ۔ اوّ ل اوّل میں نے چند علاج ( جو بزرگوں کی زبانی سنے تھے) کئے ۔ لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا۔ بعد ہ میں نے اکثر یونانی حکماء کی ادویات کو آزما دیکھا لیکن صحت کہاں ( صحت تو خداوند کے لبوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کے بعد میں نے انگریزی ڈاکٹروں کی طرف رُخ کیا لیکن کسی کا معالجہ سود مند (فائدہ ) نہ ہوا۔ اور بیماری نے مجھے ایسا دبایا۔ کہ نہ تو بدن میں طاقت چھوڑی نہ دماغ میں قوت بعض بعض وقت جب میں نہایت لاچار(بے بس) ہو جاتا تھا ۔ تو میری زبان سے اکثر ۔ باتیں خداوند کی شان کے برخلاف نکلتی تھیں۔
اے ناظرین ! میری اُس وقت کی مصیبت ایوب کی مصیبت سے کم خیال نہ کرنا شايد اپنے ہلاک ہونے میں دیری ذرا نہ تھی۔ بسمل تھا نیم جاں کو تو چشم بقانہ تھی۔ طرف ماجرا یہ کہ باوجود اس سب مصیبت کے میں ایسا سنگدل (بے رحم) تھا۔ کہ شفایابی کے لئے کبھی خدا سے دعا نہ مانگتا تھا۔ کیونکہ میرا خیال تھا کہ شفایابی کے لئے دعا مانگنا فضول بات ہے۔ کیا خداوند نہیں جانتا ۔ کہ میرا بندہ بیمار ہے ؟ وہ آپ ہی شفا بخشے گا۔
آخر کار
اُسے فضل کرتے نہیں لگتی بار
نہ ہو اُس سے مایوس اُمید وار
صرف بارہ یا پندرہ منٹ ہی میں میری حالت بالکل بدل گئی۔ اور مجھے کامل(پورا) یقین ہو گیا۔ کہ اب بیماری کا نام و نشان بھی باقی نہیں ہے۔ اور در حقیقت ایسا ہی ظہور(اظہار۔وقوع) میں آیا۔
تب رو ح القدس نے
سفیر حاصل ہوئی صحت مدد روح پاک سے۔ تقدیر ورنہ اپنی تو ایسی رسانہ تھی۔
میری غرض اس سر گزشت کے درج نورِا فشاں کرانے سے یہ ہے۔ کہ پچھلے سال مجھے ایک مسنا سوپنا گیا تھا۔ جو کہ میں نے رومال میں لپیٹ کے زمین میں دفن کر دیا۔ جس کی سزا میں مجھے رونا اور دانت پیسنا پڑا لیکن اب کے سال مجھے دو مسنا سوپنی گئی ہیں۔ اس لئے میں ایک تو صراف(ساہو کار۔مالدار) کی کوٹھی میں جمع کراتا ہوں۔ تا کہ سو د سمیت لوں۔ اور ایک سے آپ بيوپار (کاروبار)کرنے کا ارادہ ہے۔ تاکہ بڑھتی ہو۔ اور جس وقت میرا مالک مجھ سے حساب مانگے اس سے عرض کروں۔ کہ دیکھ تیری اُس مسنانے دو اور پیدا کئے تب میرا مالک مجھے اپنی خوشی میں شامل کرے۔ آمین