امر تحقیقی

ہماری الہامی کتاب انجیل کی بابت خاص کر اہل ِاسلام ہم سے تو باوجود تسلیم (ماننا)کرنے قرآنی سند کے’’ کہ انجیل میں ہدایت و نور ہے‘‘ اُن کے کسی سوال کوانجیل سے جواب دینے پر ناک چڑھاتے ہیں .اور خود برعکس اس کے اپنی دینی باتوں کو بے سرو پا (بے بنياد۔غلط)قصے کہانیوں سے گویا ثابت کر کے پھولے نہیں سماتے ۔ باقی پڑھیں

الثالوث الاقدس

یہ مانی ہوئی بات ہے کہ مسیحی عقائد(مذہب کے اُصول۔ايمان) میں ثالوث(مقدس تثليث) کا مسئلہ سب سے مشکل اور آخر کار برتر ازعقل ہے۔ لیکن اس کے یہ معنی ہیں کہ عقل اس کے ثبوت میں دوباتیں بھی نہیں کہہ سکتی ۔ عقل اس کے ثبوت میں دو چھوڑ بہت سےدلائل(گواہياں) بیان کر سکتی ہے۔ باقی پڑھیں

ہم کیا ہیں؟

ہم نے کبھی اپنی حالت پر غور نہ کیا کہ ’’ ورنہ ہم ضرور اپنی خود ہی تعریف کر لیتے۔حالانکہ خالق ِاکبر نے ہم کو اشرف المخلوقات کا رتبہ عطا کیا۔ اگر ہم اپنی اُن آزمایشی حالتوں پر جو ہم کو اس پر زال دہر(مدت العمر)کی گود میں واقع ہوتی ہیں ۔ باقی پڑھیں

تمہاری کمریں بندھی رہیں

ہم اس پر غور کریں کہ کمر باندھنا کس کا کام ہے۔ کیا ہر ایک جو اپنا اپنا کام کرتے ہیں وہ کمر باند ھے کے نہیں کرتے ۔ ہاں اس دنیا میں دیکھنے میں آتا ہے کہ ہر ایک اپنا اپنا کام کمر باندھے کے کرتے ہیں پھر کمر باندھنے سے ہی مراد نہیں ہے کہ کوئی کپڑے یا چمڑے سے کمر باندھے بلکہ یہ مراد ہے کہ ہر ایک اپنے کام میں دل و جان سے مشغول رہتے ہیں یہ ہی کمر باندھنا ہے۔ باقی پڑھیں

موسیٰ نے میرے حق میں لکھا جانتے ہوتم اس کو نہ مانا تو مجھے کب مانتے ہو تم

ہمارے خُداوند یسوع المسیح نے انجیل یوحنا ۵: ۴۶ ۔ کے مطابق یہودیوں کے رُو برو اس امر کا دعوی کیا۔ کہ موسیٰ نے میرے حق میں لکھا ہے اور اُسی کی تائید(حمايت) میں پطرس رسول نے اُن لوگوں سے جو نہایت حیران ہو کے اُس بر آمدہ کی طرف جو سلیمان کا کہلاتا ہے ۔اُن کے پاس دوڑے آئے موسیٰ کی پیشن گوئی کو اس طرح دوہرایا۔ باقی پڑھیں

سچی دوستی

سچی دوستی کا ایک بڑا خاصہ یہ ہے ۔کہ جب کوئی اپنے دوست کی نسبت کوئی نامناسب بات اُس کی غیر حاضری میں سُنے تو اُس موقعہ پر وفاداری ظاہر کرے ۔ اکثر دیکھا جاتاہے ۔ کہ انسان اس قدر اپنی تاریک دلی اور کمزوری ظاہر کرتا ہے ۔ کہ اپنے ہی دوستوں کی نسبت جن کی دوستی کا وہ دم بھرتا ہے بُری اور نامناسب خبریں سُن کر راضی ہوتا ہے۔ باقی پڑھیں

مقدس تثلیث

مصنف قرآن نے جس تثلیث کا تثلیث الہٰی خیال کر کے انکار کیا ۔ ہم مسیحی بھی اس کے منکر(انکار کرنے والے) ہیں۔ بلکہ اس کو کُفر (بے دينی۔خُدا کو نہ ماننا۔نا شُکری) سمجھتے ہیں۔ چنانچہ قرآن میں مذکور ہے۔ اے عیسیٰ بیٹے مریم کےکيا تو نے کہا تھا لوگوں کو کہ پکڑ و مجھ کو اور ماں میری کو’’ معبود سوائے اللہ کے‘‘ ۔سورہ المائدہ رکوع ۱۶۔ باقی پڑھیں

زبور۳۷:۱۱۹

اس عالم میں جد ھر نظر ڈالو آنکھ کے لئے ایک دلکش نظارہ دکھلائی دیتا ہے۔ اس اس دُنیا کی ہر ایک شے انسان کی نظر میں پسند ید ہ معلوم ہوتی ہے۔ اور اِنسان کے دل کو فریفتہ(عاشق۔دلدادہ) کر دیتی ہے۔ باقی پڑھیں

محمدصاحب یاخُداوند مسیح

یہ ایک مشہور نبوت توریت میں سے ہےجس کو بعض محمد ی پڑھنے والے کلام کے اپنے نبی یعنی محؐمد صاحب کے حق میں گمان(اندازہ) کرتے ہیں ان کا خیال یہ ہے کہ حضرت موسیٰ اس مقام میں بنی اسرائیل کو فرماتے ہیں۔ باقی پڑھیں